ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
جاوے ممنوع ہے کیونکہ گو اس مقرض کی نیت اتلاف مال کی نہ ہو مگر تلف کا وقوع تو ہوا اس کا سبب اس شخص کا فعل ہے اور امر منکر کا مباشر ہوناا جس طرح منکر ہے اسی طرح سبب بننا بھی - دلیلہ قولہ تعالیٰ لا تسبرواالزین یدعون من دون اللہ الخ شیخ کا ایک دستور العمل فرمایا کہ ایسے مرید کرنا مناسب نہیں جس کا ادب شیخ کو کرنا پڑے بلکہ ایسے کو کرنا چاہئے کہ جس کو چاہئے کہہ سکے - ایزا ئے شیوخ بلا مقصد بھی مضر ہے فرمایا کہ ایزائے شیوخ قصد بھی وبال سے خالی نہیں ہوتی - اس لئے افراط فی الشفقت مضر کیونکہ جتنی شفقت زیادہ شیخ کو ہوگی اتنی ہی مرید کی بے تمیزیوں سے زیادہ ایزا کوگی - راحت رسانی شیخ کا ایک طریقہ فرمایا کہ جو جس کام کے لئے آوے اس میں لگارہے اور جو خدمت چاہے مجھ سے لیوے تو مجھ کو اس میں راحت ہوتی - مسجد کے لوٹے کا محبوس کرنا فرمایا کہ مسجد کا لوٹا چونکہ وقف ہوتا ہے اس لئے کسی کا اس لوٹے کو اپنے قبضہ مین محبوس کرلینا گو تھوڑی ہی دیر کیلئے ہو کہ جس سے دوسرام کام نہ لے سکے ممنوع ہے - عقل کا کام فرمایا کہ صاحبو اس عقل سے جو کام لینے ہے یہ ہے کہ خدا تعالیٰ پر اعتماد انقیاد کا اپنے کو مکلف سمجھ لے اور وحی کا اتباع کرے - قیامت میں ہر عمل کی ہئیت مشاہدہ ہوگی فرمایا کہ بعض اکابر کا قول ہے کہ قیامت میں ہر عمل کی ہئیت مشاہدہ ہوگی - مثلا کسی شخص نے کسی اجنبیہ سے زنا کیا تھا تو ویسا زنا کرتا ہوا قیامت میں نظر آئے گا -