ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ہی کی طرف ماہل ومتوجہ ہوگا - پس حضور کے علاج کاحاصل یہ ہوا کہ اپنی توجہ کو حق تعالیٰ کی طرف متوجہ کر اور چونکہ حق تعالیٰ طبعی تعلق ہے اس لئے یہ توجہ اشد اکمل ہوگی تو جتنی توجہ حق تعالیٰ کی طرف ہوگی اتنی ہی توجہ دنیا سے ہٹے گی - تتمہ علاج حرص فرمایا کہ حرص ایک مرض ہے - اس کے مقتضا پر عمل کرنے اور اس میں زیادتی کرنے سے تقاضا فرد نہ ہوگا - بلکہ رونا بڑھے گا - دوسرے یہ کہ اس کا علاج توجہ الی اللہ ہے - تیسرے یہ کہ اصل علاج خدا کی توجہ ہے جو عادۃ بندہ کی توجہ پر مرتب ومتفرع ہے - عورتوں کے عیب اکثر یہ ہیں فرمایا کہ عورتوں کے عیب اکثر یہ ہیں - 1 - بعض ان نمازوں کی قضا ادا نہیں کرتیں جو ہر مہینے میں ان سے غسل کی تاخیر کے سبب فوت ہوتی ہیں - 2 - روزہ کے حقوق ادا نہیں کرتیں - فضول اور گناہ کی باتوں مین روزہ کو برباد کرتی ہیں - 3 - پردہ میں احطیاط کم کرتی ہیں - جن عزیزوں سے شرعا پردہ ہے ان کے سامنے آتی ہیں نیز کافروں عورتوں سے جیسے بھنگن ' چماری وغیرہ سے بدن چھپانے کا اہتمام نہیں کرتیں - چنانچہ سردار سر کے بال اور بازوں اور کلائی اور پنڈلی وغیرہ ان کے سامنے کھولے رہتی ہیں - 4 - عورتوں میں ذکر اللہ کا رواج بہت کم ہے - نماز روزہ کے ساتھ کچھ ذکر اللہ بھی کرنا چاہئے - اس سے دل کو خدا تعالیٰ کے ساتھ لگاؤ ہوتا ہے اور نماز میں دل لگتا ہے - حالانکہ ان کی طبیعتوں کو ذکر اللہ سے بہت مناسب ہے - کیونکہ ذکر اللہ کا اثر ان پر زیادہ ہوتا ہے جن کے قلوب میں سکون ویکسوئی کی حالت ہو اور عورتوں کو پردہ کی برکت سے یہ بات خاص درجہ میں حاصل ہے - علوم جدید کی تعلیم عورتوں کو سخت مضر ہے فرمایا کہ عورتوں کو علوم جدید کی تعلیم دینا ان کو تباہ وبرباد کرنا بس ان کو قرآن شریف اور بقدر ضرورت مسائل دینیہ کی تعلیم دینا چاہئے -