ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
سے عادت حکومت کی پڑی ہوئی ہر شخص سے کام کے لینے کو اپنا حق سمجھتے ہیں - اس حق کی حقیقت جب معلوم ہو کہ ان کے اوپر جو حاکم ہے وہ انکو پکڑ کر کسی ناگوار کام پر بھیج دے ٓ ہم بہاولپور گئے گرمی کا موسم تھا پنھکا کھینچنے کے لئے قیدی بلائے گئے - مجھے سخت ناگوار ہوا اور چاہا کہ ان کو اپس کردوں لیکن معا خیال ہوا کہ جیل خانہ سے تو یہاں اچھے رہیں گے خدا جانے وہاں کیا کیا مشقت لی جاتی ہوگی اس واسطے ووپس نہ کیا اور جب سب لوگ چلئے گئے تو ان سے کہہ دیا کہ پنکھا بند کرو خالی بیٹھے رہو سو جاؤ کیونکہ بیگار لینا جائز نہیں پھر کھانا آیا ان کو بھی دلوایا - قیدیوں کی یہ حالت تھی کہ اس قدر خوش تھے کہ وہ کہتا تھا میں بلایا جاؤں وہ کہتا تھا میں بلایا جاؤں ایسا کھانا انہوں نے کہاں کھایا ہوگا - ف : - اس سے حضرت والا صفائی معاملہ ترحم مراعات مع الخلق و فراست و تواضع اظہر من الشمس ہے - حسن معاشرت اہلیہ کے ساتھ عقل ' کامل ' احسان سپاہی نقل فرمایا کہ اہل خانہ کا ارادہ قریب ایک سال سے بمقام جھا نسی میرے بھائی منشی مظہر کے یہاں جانے کا تھا اور اب اس کا یہ بھی موقع ہوا کہ منشی مظہر کی والدہ کا انتقال ہوگیا اور ان کے گھر میں تنہا ہیں - کوئی بال بچہ ہے ہی نہیں جو اسی سے ذرا دل بستگی رہتی - میں نے اس سے کبھی منع نہیں کیا دل شکنی تھی - اب بالکل تیار تھیں - رات تک بات طے ہوچکی تھی اور تمام انتظام ہوگئے تھے - اس وقت صبح میں نے ایک تقریر کی اس سے وہ تمام رائیں پلٹ گئیں وہ تقریر یہ تھی کہ یہ غور کر لینا چاہئے کہ اس سفر میں ( ارادہ ان کا بریلی کانپور جھانسی کا تھا ) مصالح زیادہ ہیں یا مضار - مصلحت تو صرف یہ ہے کہ مظہر کے گھر میں تنہا ہیں ذرا تقلیل وحشت ہوگی اور مضار یہ ہیں - صعوبات سفر ؛ مہمان عورتوں کی دل شکنی گو اولی درجہ کی ہو روپیہ کی اضاعت کم از کم سوروپیہ کا خرچ ہے - ریل کا کرایہ جگہ جگہ اترنا دینا لینا کانپور میں ایک دوست کی حالت نازک ہے ان کے یہاں جس بہانہ سے بھی کچھ پہنچ جاوے بہتر ہے - تو منفعت تو ایک اور مضرتیں کئی - دیکھ لو ترجیح کس کو ہونی چاہئے - انہوں ے کہا