ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
بڑی بات اصلاح ہے ایک ذاکر صاحب سے فرمایا کہ بڑی بات اصلاح ہے - اصلاح کے طریقوں اور اعمال صلاحیت سے مناسبت ہوجائے یہ بڑی بات ہے - شیخ سے دعا کرانے کا طریقہ دعا کی درخواست پر فرمایا کہ میرا کام دعا ہی کرنا ہے جب میں کام میں لگا دیکھتا ہوں خود بخود دل سے دعا نکلتی ہے - اتباع سنت بڑی دولت ہے ایک ڈاکڑ صاحب نے عرض کیا کہ جب میں حضور کی خدمت میں حاضر ہونے کے لئے چلا تو عیب جوش وخروش تھا اور ارادہ تھا کہ پہنچتے ہی حضور کے ہاتھ چوموں گا اظہار شوق کروں گا لیکن خانقاہ میں قدم رکھتے ہی وہ کیفیت فرد ہوگئی اور ایک سکون سا ہوگیا یہاں تک کہ قبل ملنے کے میں ہاتھ منہ اطمینان کے ساتھ دھوئے پھر حضور سے ملا - فرمایا کہ اوفق بالسنہ یہی حالت ہے اور یہی کامل ہے کیونکہ بڑی دولت ہے اتباع سنت وہ پہلی حالت بھی ایک کیفیت محبت کی ہے اور محمود ہے لیکن وہ دوسری اس سے اکمل ہے - عقل کو غالب کرنا چاہئے طبیعت پر حضرت خواجہ صاحب نے فرمایا کہ جو حضور کی محبت کا جوش وخروش پیشتر تھا وہ اب نہیں رہا فرمایا کہ پہلے طبیعت غالب تھی اب عقلیت غالب ہے موجودی حالت اکمل ہے بے پراوئی وخودرائی تغیر ہے فرمایا کہ واللہ مجھے غلطیوں تغیر نہیں ہوتا مگر کیا ہے جس پر تغیر ہوتا ہے ایک بے پراوئی پر ایک خود رائی ' پر باقی غلطی کس سے نہیں ہوتی گناہ تک ہوتے ہیں کیا مجھ دے نہیں ہوتی - ہزاروں گناہ سینکڑوں غلطیاں میں کوئی بچہ نہیں جو ہر غلطی پر گرفت کروں - ہاں جن سے بچ سکتا ہے اور پھر محض بے پراوئی کی وجہ سے نہیں بچتا ان پر تغیر ہوتا ہے -