ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کی بدولت جتنا چاہو مجمع کر لو اور اوقات سب کے برباد کرلو بس حقہ کیا ہے جامع المتفرقات - گھوڑوں کے پر داخت کی ترغیب حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک عورتوں کے بعد ( دینا کی چیزوں میں ) گھوڑوں سے زائد کوئی چیز پسندیدہ نہ تھی - چنانچہ حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی پیشانوں کو چھوا کرو ان کے لئے برکت کی دعا کیا کرو اور زینت کے واسطے ان کو ہار پہنیا کرو - اور ان کی پیشانیوں َِ؛ گردن ؛ دموں کے بال نہ کاٹا کرو کیونکہ ان کی دم مور چہل ہیں - ان جی ایال سردی کو دفع کرنے والی ہے -اور ان کی پیشانیوں میں بھلائی رکھ دی گئی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین گھوڑ سیا رنگ والا ہے جس کی پیشانی میں سفید ٹیکہ ہو اور اوپر کے ہونٹ میں سفیدی ہو - پھر اس کے بعد اس گھوڑے کا درجہ ہے - جس کی پیشانی میں سفید ٹیکہ ہو اور پیرسفید ہو مگر داہنا ہاتھ سارے بدن کے رنگ ہی کا ہو ( یہ ایک عمدہ تحقیق تھی اس لئے لکھ دی گئی ورنہ یہ حضرت کا ملفوظ نہیں ) مرض کا تعدیہ نہیں فرمایا کہ مرض کا تعدیہ نہیں بلکہ جس طرح اولا حق تعالیٰ کو مریض بناتے ہیں اسی طرح دوسرے کو اپنے مستقل تصرف سے مریض کردیتے ہیں - میل جول وغیرہ سے کوئی مرض کسی کو نہیں لگتا یہ سب وہم ہے - مسلمان کی وضع اتباع احکام ہے فرمایا کہ مسلمان کی وضع تو اتباع احکام ہے بقول کسی کے زندہ کئی عطائے توور بکشی فدائے تو دل شدہ مبتلائے ہر چہ کئی رضائے تو ہدیہ کے استعمال کی ترغیب فرمایا کہ جو شخص کسی کے پاس اللہ کے واسطے کوئی شے لادے تو ضرور کھانا چاہئے - اس سے نور پیدا پوتا ہے -