ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
تعلیم صدق وتواضع فرمایا کہ جب کسی سوال کے جواب میں شرع صدور شفاء قلب میں نہ ہو صاف جواب دے دے کہ ہماری سمجھ میں نہیں ایا کیونکہ ہر سوال کے لئے ضرور نہیں کہ اس کا جواب ہی دیا جاوے - نیز یہ بھی جواب ہے کہ ہمکو معلوم نہیں - لیکن لوگ جواب دینا ضرور سمجھتے ہیں خواہ شفاء قلب ہو یا نہ ہو - یہ جائز نہیں - جب تک شفاء قلب نہ ہو کسی مسئلہ کا جواب نہ دیاجاوے - تحقیق سماع موتی فرمایا کہ ماانت بسمع من فی القبور میں نفی سماع سے سماع نافع مراد ہے سو وہ ظاہر ہے یعنی مردے سننے پر عمل نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا مقام دارالعمل نہیں اور قرینہ اس کا یہ ہے کہ کفار کے عدم سماع کا بیان مقصود ہے اور ان کے عدم سماع کوعدم سماع موتا ہے تشبیہ دی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ کفار سنتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے - علم وجامعیت فرمایا کہ دنیا اور دین کو بر آنے کا ذریعہ استغفار ہے - حضرت والا کے علم وجامعیت پر دال ہے - تعلیم ادب شیخ فرمایا کہ اگر شیخ سے تلعق قطع کردے تو سب فیوض بند ہوجاویں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کم تعلقی کر کے تو پھر بالکل واردات وفیوض کچھ بھی رہیں گے - شان تربیت ' تواضع ایک مولوی صاحب ( جوکہ حضرت والا کے مجاز ہیں ) اپنے ملفوظات خود جمع کئے تھے اور ملفوظات کا آغاز اس لفظ سے فرمایا اس کی اطلاع حضرت کو ہوئی - وہ مولوی صاحب حضرت والا کی خدمت والا کی خدمت میں حاضر تھے حضرت والا نے مولوی صاحب سے فرمایا کہ ہمارے سامنے سے اٹھ جاؤ اور ہمیں صورت مت دکھاؤ اور نہ کسی کو بیعت کرو - پھر فرمایا کہ بڑائی تو وہ کرے جس کا کمال ذاتی ہو اور جب یہ نہیں تو بیجا ہی ہے - دیکھئے حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کہ