ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
علیحدہ کردیئے گئے ان کے ورثا نے چاہا کہ یہ پھر مدرسہ میں پڑھیں چنانچہ وہ بعد ظہر آئے مگر اچکن تکلف کی پہنے ہوئے تھے اور ٹوپی بھی ان کے مناسب حال نہ تھی - حضرت والا نے فرمایا کہ تم سے جب گفتگو کروں گا کہ اول اس ٹوپی اور اچکن کو علیحدہ کر کے آؤ - یہ اچکن اور ٹوپی طالب علموں کی شان کے بالکل خلاف ہے - نخاح ثانی اگر کرے توبہ نیت مجاہدہ کرے فرمایا کہ نکاح ثانی کر کے لوگ عدل نہیں کرتے - بس عدل کا نام ہی نام سنا ہے ' دیکھا تو ہے نہیں کہ عدل کیسا ہوتا ہے - آج کل نکاح ثانی کرے توبہ نیت مجاہدہ کرے - کیونکہ یہاں جتنا عذاب ہوگا وہ ثواب ہوگا یعنی جس قدر تکلیف دو بیویوں کے ہونے سے ہوگی ( کیونکہ حسب عادت پریشان وتنگ ضرور کریں گی ) اس کا اجر خدائے تعالیٰ کے یہاں ملے گا - حکمت وسادگی فرمایا کہ اچھے کپڑے کو مخدوم بنانا پڑتا ہے کہ کہیں خراب نہ جاوے گرد نہ لگے میلانہ ہو - حالانکہ اصل میں وہ خادم ہے اس سے حکمت ظاہر ہے نیز سادگی کی ترغیب - مزاح وحضرت والا ایک صاحب نے بزریعہ دریافت کیا کہ چلہ میں بیٹھ جاؤں اور پرہیز تحریر فرمائیں کہ کیا کھاؤں اور کس چیز سے احتیاط کروں - حضرت والا نے فرمایا چلہ میں بیٹھ کر اچھوانی پئیں یہی پرہیز ہے - حکمت وبیداری مغزی حضرت والا ایک صاحب نے کسی مریض کے لئے تعویز مانگا دریافت پر معلوم ہوا کہ اس کو سخت بخار ہے اور بہکی بہکی باتیں کرتا ہے - تیماراد سمجھے کہ کسی آسیب وغیرہ کا خلل ہے - حضرت قبلہ نے فرمایا کہ بھائی اس کا علاج کرو - مرض میں ایسا ہوا کرتا ہے جیسا کہ تم بیان کرتے ہو - البتہ اگر حیکم کہہ دے بیماری نہیں ہے وہ وقت تعویز لینے کا ہے - اگر میں ابھی تعویز دے دوں گا تو تم علاج سے بے فکر ہوجاؤ گے اور مریض کو ضرر ہوگا - چنانچہ اس وقت حضرت نے تعویز نہیں دیا - ( ف ) اس سے حضرت والا کی حکمت اور بیداری مغزی معلوم ہوئی -