ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ہے تو اس جواب ضروری نہیں اور اگر تحقیق مقصود ہے تو ایک شخص پر محصور نہیں - اگر ایک شخص عزر کرے دوسرے سے تحقیق فرمالیجئے - علاج غیبت وعشق مجازی ایک صاحب نے غیبت اور میلان الی الامرد میں ابتلا کے متعل لکھا تو تحریر فرمایا کہ مراقبہ عقوبت نار روزانہ پندرہ منٹ تک کیا جاوے اور صدور کے تقاضات ہمت سے بھی کام لیا جاوے - خوف کے ساتھ توکل وعزم بھی ضروری ہے ایک صاحب نے بہت سے اچھے اچھے حالات لکھ کر یہ لکھا کہ سب امور کے ساتھ اس کا بڑا خوف ہے کہ کہیں خدانخواستہ ان باتوں میں کمی واقع نہ ہوجاوے - اس ہر تحریر فرمایا کہ یہ خوف بھی مقتضائے ایمان ہے - مگر اس کے ساتھ استحضار توکل بھی ضروری ہے مع العزم یعنی یہ نیت رکھے کہ اللہ کی مدد سے ہم اس پر مستقیم رہیں گے اور کمی ہوجاوے گی تو عزم تازہ کرلیں گے اور کمی سے استفادہ کرلیں گے - عورت کی نماز بلا شرکت دوسرے مرد کے ' کب درست ہے ایک شخص نے پوچھا کہ ایک عورت اپنے خاوند یا باپ کے ساتھ بلا شرکت دوسرے مرد کے نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں فرمایا کہ ہاں لیکن بالکل ٹھیک پیھچے کھڑے ہو برابر کھڑے نہ ہو کتے کی وجہ سے گھر میں رحمت کے فرشتے نہ آنے کے معنی ایک صاحب نے دریافت کیا کہ حدیث میں تو ہے کہ جس گھر میں کتا ہوتا ہے وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے - اگر کوئی شخص مجبورا اپنی جان ومال کی حفاظت کی غرض سے کتا پالے تو آیا اس کا گھر رحمت کے فرشتوں کے نزدیک محروم رہے گا - فرمایا کہ اکثر علماء کا یہ قول ہے کہ فرشتہ رحمت کا پھر بھی گھر میں نہ آوے گا لیکن اس مجبوری کی صورت میں گناہ سے محفوظ رہے گا - وا للہ اعلم - تعدیہ امراض کی بھی شرط مشیت ہے فرمایا کہ بعض امراض متعدی ہوتے ہیں لیکن اس طرح نہیں کہ ان کا تعدیہ ضروری