ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
حال میں ہونے والا ہے اس لئے ناز کرنا اترنا کیا زیبا ہے ہاں اس کو نعمت الہی سمجھ کر شکر کرتے رہو - سلوک کا مدار ہی کف نفس پر ہے فرمایا کہ سلوک کا مدار ہی کف نفس ہے فرمایا کہ سلوک کا مدار اسی پر پے کہ نفس کو شہوات سے روجا جاوے جس میں معاصی سے تو بالکیہ ہی روکنا ضرور ہے اور مباحات کی بھی تقلیل ضروری ہے - مسلمانوں کو گناہ میں پوری لزت نہیں مل سکتی فرمایا کہ مسلمان کو گناہ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کا خوف ضرور ہوتا ہے کہ اس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوں گے اور آخرت میں عزاب ہوگا - یہ خیال ساری لزت کو مکدر کردیتا ہے - اس لئے مسلمانوں کو گناہ میں پوری لزت نہیں مل سکتی - مومن کو نور ایمان کیوجہ سے تحصیل شدہ اشیاء کا احساس ضرور ہوتا ہے فرمایا کہ مومن کو ایمان کی وجہ سے نور ضرور حاصل ہوتا ہے اور جو شے حاصل ہے اس کا احساس ضرور ہوتا ہے - گو اس کی طرف التفاوت نہ ہو - جیسے آنکھ آفتاب کی روشنی میں کام کرتی ہے مگر اس کی طرف کبھی التفاوت نہیں ہوتا - منکر نکیر کی اصلیت فرمایا کہ عام لوگ منکر بکسر الکاف کہتے ہیں یہ غلط ہے - وہاں منکوٓر کوئی نہ ہوگا بلکہ دنیا کے منکر بھی وہاں مقرر ہوجاویں گے - صیحح لفظ منکر بفتح الکاف ہے جس کے معنی نا اشنا کے ہیں اور یہی معنی نکیر کے ہیں - اور حکمت ان ناموں کے اختیار کرنے میں یہ ہے تاکہ سنتے ہی فکر ہوجاوے کہ وہان ایسے لوگوں سے سابقہ پڑے گا - جو ناآشنا گے - خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیارت کا حکم فرمایا کہ اگر خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوجاوے تو یہ کچھ کمال ماموربہ نہیں گو نعمت عظمی ہے اور اگر کسی کو عمر بھر زیارت نہ ہو کچھ نقص منہی عنہ نہیں کیونکہ کمال ونقص کا مدار تو امور اختیاریہ ہیں- غیر اختیاریہ امور کے نہ ہونے سے نقص لازم نہیں آتا -