ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
علاج غیبت فرمایا کہ بجز استحضار قبل الوقت وہمت درعین وقت وتدارک بعد وقت ہیچ علاج غیبت نیست - رضائے عوام کا درجہ فرمایا کہ رضا کا درجہ ہر شخص کے لئے جدا جدا ہے - عوام کی رضا کو جو درجہ ہے '' دنیا کے ھصول کے لئے وظائف پڑھنا '' اس کے خلاف نہیں - بخل کے درجے فرمایا کہ بخل کے درجے ہیں - ایک خلاف مقتضائے شریعت اور یہ معصیت ہے - دوسرا خلاف مقتضائے مروت اور یہ معصیت نہیں - فضیلت تو یہ ہے کہ یہ بھی نہ ہو اور تدبیر اس کی یہ ہے کہ اس مقتضا کی مخالفت کی جاوے - لیکن اگر ہمت نہ ہو تو کوئی فکر کی بات نہیں - شناخت تکبر کا معیار فرمایا کہ اپنے علوم کو کسی دوسرے زیادہ سمجھنے کے وقت اس کا بھی استحضار ہو کہ یہ عطائے حق ہے جب چاہیں سلب کرلیں نیزا گر میرے اندر ایک کمال ہوتو دوسرے میں ممکن کے کہ اس سے زیادہ دوسرا کمال ہو جس کے سبب یہ عند اللہ مجھ سے افضل ہوتو یہ تکبر نہیں - ہمت پیدا کرنے کا طریقہ فرمایا کہ ہمت سے انسان کام لے تو کوئی کام بھی مشکل نہیں اور یہ ہمت پیدا ہوتی ہے کسی کامل کی صحبت میں رہنے سے یا اس سے تعلق پیدا کرنےسے - اصل مقصود طریقت فرمایا کہ طریقت میں اصل مقصود نفس کی اصلاح اور اعمال کی خبر گیری ہے - سہولت تصوف فرمایا کہ اس طریق میں دشواری اسی وقت تک ہے جب تک اس کی حقیقت سے بے خبری