ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
جواب میں تاخیر کرنا یا نہ دینا بے ادبی ہے فرمایا کہ بات کا جواب نہ دینا سخت بے ادبی ہے اسی طرح دیر میں جواب دے کر انتظار کی تکلیف پہنچانا بھی بے ادبی ہے - اتفاق کا راز فرمایا کہ اتفاق کا راز یہ ہے کہ کسی کا بار دوسرے پر نہ ہو حتیٰ کہ بھائی کے نوکروں سے کبھی کام نہ لے کہ ممکن ہے تنگدلی پیدا ہو اور کوئی چیز مثلا سوختہ کی لکڑی بھی لے تو قیمتا لے - چنانچہ حکمائے عرب کا قول ہے - تعاشرو اکالا وتعاملوا کالا جانب باہم رہو سہوتو بھائیوں کی طرح اور معاملہ کرو اجنبیوں کی طرح - اجنبی سے ملاقات کا طرز فرمایا کہ جن لوگوں کو مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا میں ان کو کچھ نہیں کہتا کیونکہ ایسے موقع پر کہنے سے سوائے ناگواری کے اور کوئی معتد نہ فائدہ نہیں ہوتا بلکہ آئندہ کے لئے اور وحشت ہوجاتی ہے جس سے نفع اور بعید ہوجاتا ہے - میری نظر ملاقاتیوں کے تو ہنر پر ہوتی ہے اور متعلقین کے عیوب پر - صوفیہ کا ایک مقولہ فرمایا کہ صوفیہ کا مقولہ ہے زلات المقربین رفعۃ لمقامہم یعنی مقربیب کی لغزشیں رفع درجات کے لئے ہوتی ہیں - اس جوش خوشی کا علاج جو فحش اور غیبت تک نوبت پہنچادے فرمایا کہ علاج کی حقیقت ہے ازالہ سبب مرض - جب مرض کا سبب جوش ہے خوشی تو اس کا علاج ہے جوش کافرو کرنا اور کو اس کی ضد یعنی فکر وغم سے مغلوب کرنا اور سب سے زیادہ فکر وغم چیز موت واحوال بعد الموت ہیں - یعنی واقعات برزخ ومحشر اصراط وعقوبات معاصی - پس ایسے وقت میں ان واقعات کو مستحضر کر لیا جاوے - اگر ویسے استحضار ضعیف ہوتو کوئی کتاب اس مضمون کی لے کر مطالعہ شروع کردیا جاوے اور بہتر ہے کہ فورا خلوت میں جاکر مراقبہ کیا