ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
مشغولی نماز مسکن حزن ہے فرمایا کہ حدیث میں ہے اذا افزع بہ خرج الی الصلوۃ یعنی جب حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کو کوئی بڑی فکر پیش آتی تو آپ جلدی سے نماز میں مشغول ہوجاتے تاکہ حق تعالیٰ باتیں کر کے دل بہلا ئیں اور تسلی وسکون حاصل کریں - واقعی تجربہ ومشاہدہ ہے کہ رنج وفکر کی حاکت میں نماز میں مشغول ہوجانے سے رنج بہت کم ہوجاتا ہے - صوت عورت بھی عورت ہے فرمایا کہ بعض فقہا نے صوت عورت کو عورت کہا ہے گو بدن مستور ہی ہو کیونکہ گفتگو اور کلام سے بھی عشق اور میلان ہوجاتا ہے - اقامۃ صلوۃ کے معنی فرمایا کہ اقامت صلوۃ یہ ہے کہ اس کے سب ارکان اعتدالی وتسویہ کے ساتھ اداکئے جاویں - حکم رطوبت جنین فرمایا کہ جو رطوبت جسم جنین کے ساتھ لگی رہتی ہے امام ابو حنیفہ کے نزدیک طاہر - نابینائی خلقی سبب عار نہیں فرمایا کہ عرفا بینائی سبب عاردہ ہے جو خلقی ہو اور کسی عارض سے نابینا ہوجانا سبب عار نہیں جیسے پیدائشی لنجا ہوجانا عیب ہے اور لڑائی وغیرہ میں ہاتھ کٹنے سے لنجا ہوجاوے تو عرفا یہ عیب نہیں اشتغال بالنکاح کی فضیلت فرمایا کہ ہمارے امام صاحب کے نزدیک اشتغال بالناح افضل ہے - اعتقاد بالطاعت ہے بشرطیکہ مہر ونفقہ پر حلال طریقہ سے قادر ہو - امام شافعی اشتغال بالطاعت کو افضل کہتے ہیں کمال مقصود فرمایا کہ کمال مقصود یہ کہ اقتضاعات بشر یہ سب بدرجہ کمال موجود ہوں پھر مستقل