ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
خاطر ' تحریر فرمایا کہ حضور کے دو درجے ہیں اختیاری اور غیر اختیاری اگر اول مراد ہے تو اس کے انتقاء کو آپ باختیار رفع کرسکتے ہیں اور اگر ثانی مراد ہے تو اس کو وجود خود ہی مطلوب نہیں ہوتا گو محمود ہے مگر مقصود نہیں بھر مفقود ہونے کا کیا غم - شکستگی پسندیدہ ادا ہے فرمایا کہ بس شکستگی ہی تو میری نظر میں ایک دل پسند ادا ہے - طالب کی اعانت منجانب اللہ ہوتی ہے ایک صاحب نے لکھا کہ اس غلام کے عیوب سے مطلع فرمایا جاوے تحریر فرمایا کہ کوئی بات معلوم ہوگی کہہ دوں گا - باقی ایسے شخص کو خود حق تعالیٰ اس کے عیوب پر مطلع فرمادیتے ہیں - بات معلوم ہوگی کہہ دوں گا - باقی یسے شخص کو خود حق تعالیٰ اس کے عیوب پر مطلع فرمادیتے ہیں - ہدیہ لینا بدوں کافی جان پہچان اور باہم مناسبت کے مناسب نہیں ایک صاحب نے پانچ روپیہ کا منی آرڈر حضرت والا کی خدمت میں بھیجا - حضرت نے واپق کردیا اور یہ بھی لکھا کہ چاندی کے پایہ کے پلنگ پر سونے کی ممانعت ہے اور نقرہ طلائی بٹن لگانا جائز لکھا ہے اس کا کیا سبب ہے تحریر فرمایا کہ جب تک جان پہچان اور نیز باہم مناسبت اچھی طرح نہ ہو کسی چیز کو لیتے ہوئے شرم آتی ہے اور یہ بات حاصل ہوتی ہے کثرت ملاقات یا کثرت خط وکتابت سے ؛ اور یہ دونوں امر آپ کے اختیار میں ہیں نہ کہ میرے ؛ چونکہ یہ بات اب تک حاصل نہیں ہوئی اور محض نام لکھنے سے مجھ کو کہاں تک یاد آسکتا ہے اس لئے واپس کر دیا - واقعی نام دیکھ کر مجھ کو تعلق بھی یاد نہیں آیا - یہ نتیجہ ہے کم خط وکتابت رکھنے کا اور ایک دلیل مناسبت نہ ہونے کی خود آپ کے خط میں ہے کہ مسائل کا سبب پوچھتے ہیں جس کا آپ کا منصب نہیں - بدوں اس قدر تعارف وتناسب کے وہ رقم دوبارہ نہ بھیجئے اور وہ رقم جب تک میں وصول نہ کروں میری ملک نہیں ہے شرعا آپ بے فکر اس کو اپنے مصرف میں لاویں - طریقہ جواب اعتراضات ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں کچھ اعتراضات لکھ کر بھیجے تھے - تحریر فرمایا کہ مجھ کو جوابوں سے کچھ عذر ہے جس کا معلوم کرانا ضروری نہیں - آپ کو اگر محض اعتراض کرنا