ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کسی سے کشتی کرنا چاہے تو اس کو پہلے یہ دیکھ لینا چاہئے کہ مقابل اپنے سے کمزور ہے یا زبردست اگر کمزور ہوتو مقابلہ کرے ورنہ اس ے دور ہی رہے - ایسے شخص کا مقابلہ وہ کرے جو اس سے زبردست ہو - پس محقق کے سوا کسی کو اجازت نہیں کہ مخالفین کے رد کے درپے ہو - کیونکہ غیر محقق پر اندیشہ ہے کبھی خود ہی شک میں نہ پڑ جاوے - قلب کا اثر فرمایا کہ قلب کا اثر انسان کے کلام او لباس تک ظاہر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اہل اللہ کے تبرکات میں اثر ہوتا ہے اور صحبت میں اس سے زیادہ اثر ہوتا ہے - شیخ کی محبت درحقیقت خدا ہی کی محبت ہے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے علاقہ سے کسی کے ساتھ محبت کرنا یہ درحقیقت خدا ہی کے ساتھ محبت ہے دیکھو اگر ہمارے وجہ سے کوئی یماری اولاد یا متعلقین کے ساتھ محبت کرے اس کو ہم اپنی محبت سمجھتے ہیں - تبرکات کا اصل فرمایا کہ زبرگوں کی صحبت وزیادت بڑی چیز ہے ان کا تو تصور بھی نافع ہے اور ہیہ اصل ہے تبرکات کی کیونکہ ان کی چیزوں کو دیکھ کر ان کی یاد تازہ ہوتی ہے اور ان کی یاد سے دل میں نور آتا ہے حق تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا ہوتا ہے - علم مطلوب کون ہے فرمایا کہ شرعا مطلوب وہی علم ہے جو اپنے اثر کے ساتھ ہو یعنی علم کے ساتھ عمل بھی ہو جیسے تلوار وہی مطلوب ہے جس میں صفت قطع بھی ہو ورنہ برائے نام تلوار ہوگی - علم چہ بود آنکہ رہ بنمایدت زنگ گمراہی زول بزدایت ایں ہوسہا از سرت بیروں کند خوف وخشیت دردلت افزوں کند علم بنود غیر علم عاشقی مابقی تلبیس ابلیس شقی علم دین فقہ است وتفسیر وحدیث ہرکہ خواند غیر ازیں گرد وخبیث علم عاشقی سے مراد علم دین ہے کیونکہ ایکان ہی عشق ہے بقولہ تعالیٰ والذین امنوا اشد حباللہ اور جب ایمان ہی عشق ہے تو اسی کا علم علم عاشقی ہے -