ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
وہ دین ہے یا نہیں یوں ہی بیٹھے بٹلائے جاکر جان دینا کون سی انسانیت ہے عوام کے بھروسہ جبکہ ان میں دین بھی پورا نہ کسی ایسے کام میں ہاتھ ڈالنا نہایت خطرناک بات ہے اور یہ خطرہ دنیا ہی کے لئے نہیں بلکہ اس کا اثر دین پر بھی ہوگا اور نہایت قوی اندیشہ ہے - ہر کام میں مومن کی من جانب اللہ اعانت ہوتی ہے ایک شخص نے لکھا کہ اکثر سوچا کرتا ہوں کہ بیوی سے چند روز کی جدائی میں تو دل پر بن جاتی ہے - دائمی مفارقت کے وقت کیا گزرے گی فرمایا اول تو مومن کی من جانب اللہ اعانت ہوتی ہے - وقوع کے وقت اللہ تعالیٰ کا تعلق ایسا غالب کردیا جاتا ہے کہ دوسرے تعلقات مغلوب ہوجاتے ہیں گو حزن طبعی کسی درجہ میں رہے - جیسے موت کی کراہت حیات میں کسی درجہ میں ہوتی ہے مگر عین موت کے وقت تو یہ کراہت مبدل بہ شوق اور اقل درجہ مبدل بہ گوارائی جاتی ہے - کما ورد فی الحدیث ویشاھد کیثرا جنت میں بیبیاں حوروں سے افضل ہونگی فرمایا کہ جنت میں یہ بیبیاں حوروں سے افضل ہوں گی اور اجمل کی طلب نہ خلاف عقل ہے نہ خلاف نقل اسلئے اپنی بیویوں کے ملنے کے لئے دعا کرنا نہ خلاف عقل ہے نہ خلاف نقل - ضاد کا حکم مقبی یہ ہے فرمایا کہ ضاد کو صیحح مخرج سے ادا کرنے کا قصد کیا جاوے پھر خواہ کچھ ہی منہ سے نکلے معزور ہے اور اگر قصد غلط پڑھے گا گناہ ہوگا - باقی صحت صلوۃ اس میں اختلاف ہے - میری رائے یہ کہ بلوی کے سبب نماز صیحح ہوجاوے گی - البتہ اقتدار صیحح خواں کی اس میں بھی اختلاف ہے - میری رائے یہ ہے کہ غیر قادر علی الاداءا لصیحح کے پیچھے نماز ہوجائے گی اور قادر غلط خوان کے پیچھے نہ ہوگی - رنج طبعی منافی تفویض نہیں فرمایا کہ جانی یا مالی نقصان وغیرہ پر اگر رنج طبعی ہو مگر حق تعالیٰ پر اعتراض نہ ہوتو وہ تفویض کے منافی نہیں -