ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
لئے نہایت تکلیف ہوتی ہے - نیز ہجوم سے بھی طبعیت پریشان ہوتی ہے اور اپنی راحت کے لئے پہرہ بٹھانا اول تو بزرگوں کے وضع کے خلاف ہے دوسرے عداوتیں پیدا ہوجاتی ہیں - اپنوں کے ساتھ معاملہ ہی نہ کرے بڑے خرابی ہے فرمایا کہ مشہور تو یہ ہے کہ تعاملوا کالا جانب وتعاشروا کالا خوان یعنی معاملہ کرو مثل اجنبیوں کے اور معاشرت کرو مثل بھائیوں کے لیکن چونکہ آج کل مشکل ہے کہ اخوان کے ساتھ معاملہ تو ہو مگر ہوا جانب کا سا - اس لئے میں نے ترمیم کی ہے یعنی تعاملوا مع الا جانب وتعاشرو وامع الاخوان یعنی معاملہ کرو اجنبیوں کے ساتھ اور معاشرت کرو بھائیوں کے ساتھ یعنی اخوان کے ساتھ معاملہ بھی کرو اکثر دیکھا ہے کہ اپنوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں خرابی ہوتی ہے اور نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے - محبت میں شان کہاں فرمایا کہ عورتیں تھوڑی چیز بیجھنے میں یا تو اپنی شان کے خلاف سمجھتی ہیں یا میری شان کے خلاف سمجھتی ہیں - محبت میں شان کیسی - یہ تو دین نہیں محض دنیا ہے - دنیا داروں میں دیکھا ہے کہ دوستوں بھی تکلف و تصنع سے ملتے ہیں - ایک دوسرے کے ساتھ شان کا بہت خیال رہتا ہے - اکابر اپنے سے طعن مٹانے کی سعی نہیں کرتے اور کیوں ؟ فرمایا کہ اکابر کو اس کا قصد نہ ہوتا تھا کہ اپنے اوپر سے طعن کو ہٹادیں اگر پڑے پڑنے دیتے تھے - خلق می گوید کہ خسر وبت پرستی می کند آرے آرے می کند باخلق عالم کار نیست بات یہ ہے کہ وہ اپنی نظر میں سب سے ذلیل ہوتے ہیں یہ بالکل وجدانی امر ہوجاتا ہے کسی مدح کا اپنے کو مستحق نہیں سمجھتے بلکہ بخدا یہ تعجیب ہوتا ہے کہ لوگ ہمارے معتقد کیوں ہیں باوجود اتنے عیوب کے اور بضعے تو اس قدر مغلوب ہوتے ہیں کہ اپنے عیوب کھولنے لگتے ہیں تاکہ لوگ معتقد نہ رہیں لیکن مقتداء کو ایسا نہ چاہئے - اس میں عوام کا ضرر ہے ٓ-