ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
گویا کتوں کے لئے شیخ بن گیا - پھر فرمایا کہ جن کے فیوض جانوروں پر ہوں ان سے انسان کیسے محروم ہوسکتا ہے - ہر گز مایوس نہ ہونا چاہئے ہاں دھن چاہئے چاہے تھوڑی ہی ہو - تہزیب جدید ' تعزیب جدید ہے فرمایا کہ تہزیب جدید تعزیب جدید ہے اس تہزیب جدید سے بڑے تکلیف ہوتی ہے یہ اسلامی نہیں - باطنی بے ادبی کی سزا باطنی ملتی ہے فرمایا عوارف میں لکھا ہے کہ اگر باطنی بے ادبی ہوتی ہے تو اس کی سزا ملتی ہے خواہ دیر میں ملے چنانچہ ایک بزرگ کے خادم نے کسی امرد غلام کو نظر بد سے دیکھ لیا تھا ان کے شیخ نے فرمایا کہ اس کی سزا ملے گی چنانچہ ایک مدت کے بعد اس کا یہ اثر ہوا کہ وہ کلام مجید بھول گئے - قبل فجر سفر کرنے میں برکت ہے جھنجھانہ کا سفر تھا بہلی کا سفر تھا - نماز فجر قبل روزانہ ہوئے تھے کہ میل پر جاکر نماز فجر ادا کی - فرمایا کہ نماز فجر باہر چل کر پڑھنے سے وقت میں بہت برکت ہوتی ہے میرا معمول ہے کہ قبل فجر روانہ ہوتا ہوں ٹھنڈا وقت بھی ہوتا ہے ورنہ فجر کے بعد چلنے میں مصافحہ اور ملنے ملانے میں بہت وقت یوں ہی گزر جاتا ہے - درویشی کی حقیقت فرمایا کہ درویشی کی حقیقت فقط سہولت طاعت ودوام ذکر ہے نہ کہ بے خودی ومحویت اور کشف وکرامت - اس طریق میں صحت یقینی ہے ' گو موت ہی کے وقت ہو فرمایا کہ نفع میں بیعت کو ذرا دخل نہیں - باقی کامیابی یہ حق تعالیٰ کے اختیار میں ہے جیسا کہ طبیب صرف نسخہ تجویز کر سکتا ہے اس کا استعمال مریض کے اختیار میں ہے اور صحت دینا حق تعالیٰ کے اختیار میں طبیب صحت کی میعاد متعین نہیں کر سکتا البتہ اس طریق باطن میں