ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
شعا رہے لوگ کہتے ہیں کہ گائے کا گوشت کھانے کو اسلام سے تعلق نہیں حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمانے سے شدید تعلق معلوم ہوتا ہے کہ من صلی صلوتنا واستقبل قبلتنا واکل ذبیحتنا شیخ کے کہنے کا برا نہ مانے فرمایا کہ جس سے معتقد ہو اس کے کہنے کو برا نہ تھوڑی دیر کو صبر کرے شاید یہ امتحان ہی لیتے ہیں پھر فرمایا کہ اگر وہ اس کا امتحان ہو اور پہلے سے بتلاوے تو پھر امتحان ہی کیا ہوا - تعلیم حب شیخ فرمایا کہ جب تک فنا کی کیفیت غالب نہ ہو اس کو مشاق یا محب نہیں کہہ سکتے - اور محبت کے اس درجہ کا انسان مکلف نہیں مگر کمال یہی ہے پھر فرمایا کہ اکثر ایسی محبت اول ہی میں ہوجاتی ہے اور اس کیفیت عشقیہ کے بڑھنے میں کسی اسباب کی حاجت نہیں اور بیعت میں شیخ کو طالب کی جانب سے ایسی ہی محبت کا انتظار ہوتا ہے - ہاں اگر یہ معلوم ہوجاوے کہ اس مزاق ہی نہیں اس وقت میں مجبوری ہے - طبعا انقیاد محض بدوں اس کے نہیں ہوتا بلکہ وساوس کی مزاحمت رائے میں رہتی ہے اور اگر ایسی محبت ہوجاوے تو پھر واللہ اگر سر بازار جوتیاں لگائیں تو قلب پر اثر نہ ہو اور طبعی حزن الگ چیز ہے اور اگر ناگواری ہو تو محبت ہیں نہیں اور اس کی تحقیق امتحان سے ہوجاتی ہے - تعلیم تقویٰ وا حتیاط فرمایا کہ والد صاحب کا دس ہزار روپیہ بنک میں جمع تھا میں نے اس میں سے اپنا حصہ نہیں لیا - بھائی نے جنتا میرے حصہ کا روپیہ ہوتا تھا وہ تبرعا اپنے پاس سے پیش کیا میں نے کہا میں اس بنا پر تو نہیں انہوں نے کہا نہیں اس بنا پر نہیں تب میں نے لے لیا اس سے بچنے کا نفع یہ ہوا کہ خدا نے دنیا کا نفع بھی دے دیا - ( ف ) اس سے حضرت والا کا تقویٰ واحتیاط ثابت ہے - تکبر ' چالاکی کی انتساب غیر واقعی ' سے نفرت فرمایا کہ میرا دو شخصوں سے دل نہیں ملتا متکبر سے اور چالاک سے - اور یہ بھی فرمایا کہ