ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
وہ لوگ جن کی امداد خدا کے ذمہ ہو وہ کون ہیں فرمایا کہ حدیث میں ہے کہ تین ایسے شخص ہیں جن کی مدد کرنا خدا کے ذمہ ہے - ( 1 ) مجاہد فی سبیل اللہ ( 2 ) وہ مکاتب جو بدل کتابت کے ادا کرنے کا قصد رکھتا ہو ( 3 ) اور وہ نکاح کرنے والا جو عفت کی زندگی ٓچاہتا ہو - ناکامی کی صورت میں دو ہرا اجر ملے گا فرمایا کہ حدیث میں ہے کہ کوئی فوج اور لشکر جو خدا کے راستہ میں جہاد کر کے سلامت آ جاوے اور مال غنیمت حاصل کر لے تو اس نے اپنے جہاد لا دو ثلث اجر حاصل کر لیا اور صرف ایک ثلث تو اس کا اجر اخروی تام رہا یعنی آخرت میں پورا اجر اس کو ملے گا - ف اس حدیث میں یہ امر بھی مستفاد ہوا کہ اگر کوئی سعی وکوشش کے طریق میں نا کام رہا تب بھی اجر اخرت میں ضرور ملے گا بلکہ دوہرا اجر ملے گا ایک سعی وکوشش کا دوسرا ناکامی کا - افاضہ اور استفاضہ کی شرائط فرمایا کہ افاضہ اور استفاضہ کے لئے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے - اول مستفیض کی طلب بہ شرائط کی دوسرے مفیض کے عنایت و سخاوت کی - معاصی اور اعمال صالح کی خاصیت فرمایا کہ معاصی میں قنوت دیاس پیدا کرنے کی خاصیت ہے جیسا کہ اعمال صالحہ میں رجاء پیدا کرنے کی خاصیت ہے - قتل عمد کا حکم تحقیقی فرمایا کہ من یقتل مؤمنا متعمدافجزاءہ جھنم خالدا فیھا سے قاتل عمد کی توبہ کا مقبول نہ ہونا لازم نہیں آتا کیونکہ اس میں خلود بدوں قید دوام کے مذکور ہے مدلول آیت گو مدت دراز کے بعد ہی ہو اور جب وہ مستحق نجات ہے تو اس کی توبہ بھی قبول ہونی