ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ہوتا اس کا ترک بالاختیار واجب ہے - ( مثلا بد نظری کا میلان ) کبر کا علمی علاج اگر اپنی خوبی اور دوسرے کی زشی پر نظر پٹرے تو یہ سمجھنا واجب ہے ممکن ہے کہ اس میں کوئی ایسی خوبی ہو اور مجھ میں کوئی ایسی زشی ہو کہ اس کی وجی سے یہ شخص مجھ سے عند اللہا اچھا ہو بس کبر سے خارج ہونے کے لئے اتنا کافی ہے - یا رسول کہنے میں تفصیل فرمایا کہ بارادہ استعانت و استغانت یا باعتقاد حاضر ناظر ہونے کے یارسول اللہ کہنا منہی عنہ ہے اور بدوں اس اعتقاد کے محض شوقا واستلزازاون فیہ ہے - اپنی اصلاح کی فکر مقدم ہے دوسروں کی اصلاح کی فکر سے فرمایا کہ بڑے ضرورت اس کی کی ہے کہ ہر شخص اپنی فکر میں لگے اور اپنے اعملا کی اصلاح کرے - آج کل یہ مرض عام ہوگیا ہے عوام میں بھی خواص میں بھی کہ دوسروں کی تو اصلاح کی فکر ہے اور اپنی خبر نہیں - دوسروں کی جوتیاں کی حفاظت کی بوولت اپنی گھٹری اٹھوا دینا کیسی حماقت ہے - اپنوں کی معیت فضل خدا وندی ہے فرمایا کہ میں تو اس کو بہت ہی بڑا افضل خداوندی سمجھتا ہوں کہ جس کو اپنوں کی معیت نصیب ہو جاوے ورنہ یہ زمانہ بہت ہی پرفتن ہے دوسری جگہ جاکر وہ حالت رہتی ہی نہیں - اکثر تجربہ ہورہا ہے - روح الطریق فرمایا کہ مقصود سلوک رضائے حق ہے اس کے بعد دوچیزیں ہیں طریق کا علم اور اس پر عمل سو طریق صرف ایک ہی یعنی احکام ظاہرہ و باطنہ کی پابندی اور اس طریق کا معین دو چیزیں ہیں ایک ذکر جس پر دوام ہوسکے دوسری صحبت اہل اللہ کی جس کی کثرت سے مقدور ہو اور اگر کثرت کے لئے فراغ نہ ہوتو بزرگوں کے حالات ومقامات کا مطامعہ اس کا بدل