ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
نا گواری کا باعث اکثر تکبر ہے فرمایا کہ دوسرے سے جو شخص عداوت کرتا ہے در اصل اپنے ساتھ عداوت کرتا ہے - پھر فرمایا کہ دوسرے کا فعل جوناگوار ہو تو اکثر خود اپنی کوئی صفت ہوتی ہے مثلا تکبر جس کی وجہ سے وہ ناگواری ہوتی ہے سبب ناگواری کا در اصل اپنے اندر ہے - دوسرے میں اس کا ظہور ہوتا ہے - وہ سورتیں جو فاتحہ کے لئے افضل ہیں استدسار پر فرمایا کہ قبر پر فاتحہ پڑھنے میں چند سورتیں جن کی خاص فضیلتیں آئی ہیں ان کو پڑھتا ہوں - مثلا الحمد شریف ' قل ہو اللہ ( اکثر بارہ مرتبہ کیونکہ ایک روایت میں بارہ مرتبہ پڑھنے کی خاص فضلیت آئی ہے ) الھالم التکاثر اذا زلزلت قل یا ایھا الکافرون قل اعوذ برب الفلق قل اعوذ برب الناس سورۃ ملک سورہ یاسین پھر فرمایا کہ قبلہ کی طرف پشت کر کے فاتحہ پڑھنا چاہئے تاکہ مردہ کا مواجہ ہو - قبر پر نشان کے لئے سادی سل کافی ہے فرمایا کہ قبر کے نشان کے لئے صرف ایک سادی سل پتھر کی سرہانے کھڑے کردے بس اتنی علامت کافی ہے - جنت میں خواص طبیعت کامدار فرمایا کہ جنت میں یہاں کی فطرت نہین رہے گی - اعمال کے اعتبار سے آثار وخواص طبیعت کے ہوجاویں گے - عورتوں کی دو صفات قابل تعریف ہیں فرمایا کہ عورتیں قابل تعریف وترحم ہیں ان میں دو صفات تو ایسی ہیں کہ مردوں سے بھی کہیں بڑھی ہوئی ہے - خد متگاری اور عفت - عفت تو اس درجہ ہے کہ مرد چاہے افعال سے پاک ہوں لیکن وسوسوں سے کوئی بھی شاید خالی ہو اور شریف عورتوں میں سے اگر سوکو لیا جاوے تو شاید سوکی ایسی نکلیں گی کہ وسوسہ تک بھی ان کو عمر بھر نہ آیا اسی کو حق تعالی فرماتے