ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ہے درود چیزیں طریق یا مقصود کی مانع ہیں معاصی اور فضول میں مشغولی اور ایک امران سب کے نافع ہونے کی شرط ہے یعنی اطلاع حالات لا التزام - اب اس کے بعد اپنی استعداد ہے - حسب اختلاف استعداد مقصود میں اوپر سویر ہوتی ہے - یہ خلاصہ ہے ہمارے سارے طریق کا - غصہ کا ایک مجرب علاج فرمایا کہ غصہ کا ایک مجرب علاج یہ کہ کہ مغضوب علیہ کو اپنے پاس سے جدا کردیا جاوے ہا اس کے پاس سے خود جدا ہوجاوے اور فورا کسی شغل میں لگ فاوے - معاصی کا علاج فرمایا کہ علاج بد نگاہی کہ یہ کہ بزرگوں کے تذکرہ کی کتابیں پابدی سے دیکھو اور کسی وقت خلوت میں معاصی پر جو وعیدیں اور عتاب وارد ہوا ہے اس کو سوچا کرو - اور وسوسہ معصیت کے وقت بھی ایسی ہی استحخارہ کی تجدید کرو - ان شاء اللہ تعالیٰ نفس سے تقاضا جاتا رہے گا اور اگر خفیف میلان ہو تو اس کا مقابلہ ہمت سے کرو - بدوں ہمت کے کوئی تدبیر کافی نہیں - رسوخ سے مقصود عمل ہے فرمایا کہ رسوخ سے مقصود ہے - عمل سے رسوخ مقصود نہیں - اگر عمل بلا رسوخ ہوتا رہے مقصود حاصل ہے - اس لئے کسی محمود کیفیت کے راسخ نہ ہونے پر رنج نہ کرے ہاں عمل میں کوتاہی نہ ہونے پاوے - مصلح کو مرض کی اطلاع کب کرے فرمایا کہ جب کوئی مرض یاد آجاوے اس کو فورا نوٹ کر لیا اور ایک ہفتہ تک دیکھا کہ وہ زائل ہوا یا نہیں - اگر زائل نہ ہو اہو تو نفس کو اور مہلت نہ دے بلکہ مصلح کو اطلاع کردے - اعتقاد کبر وعمل کا علاج فرمایا کہ اعتقاد کبر کا علاج یہ کہ اس احتمال کو مستخر کرے کہ ہم کو عند اللہ کسی کے رتبہ کا کیا پتہ ہے اور اپنے عیوب کو بھی پیش نظر کرے - ممکن ہے کہ ان میں کوئی خوبی ایسی بھی ہو