ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
چاہئیں ورنہ کھانے کا کچھ لطف ہی نہیں آتا کھانے کے وقت تو کھانے ہی کی طرف زیادہ توجہ ہونی چاہئے اگر کوئی ایسی باتیں کرتا ہے تو میں کان بھی نہیں لگاتا کیونکہ کھانے کا مزہ جاتا رہتا ہے - حضرت والا کا تعلقات سے وحشت فرمایا کہ اب تو تعلقات سے بہت وحشت ہوتی ہے کہ مجمع زیادہ نہ ہو اپنے ہم خیال کچھ لوگ ہوں اور یاد حق میں بقیہ زندگی گزرے یہی وجہ ہے کہ میں اکثر یہ بہانہ کر کے اٹھ جاتا ہوں کہ گھر ہو آؤں بات یہ ہے کہ جمع سے جی گھبراتا ہے - حضرت والا کا اپنے کام کو مختلف جماعتوں میں منتشر کرنا فرمایا کہ رفتہ رفتہ اپنے متعلق جوکام ہیں ان کو کم کرتا جاتا ہوں اکثر فتاویٰ میں مدرسہ دیوبند اور سہارنپور سے دریافت کرنے کا لکھ دیتا ہوں جی یوں چاہتا ہے کہ میرے بعد کسی کو ایک ساتھ زیادہ رنج نہ ہو اور جب بہت سی خدمات ایک ساتھ منقطع ہوجائیں گی تو نہایت صدمہ لوگوں کو ہو گا - اس لئے اپنے ذمہ جو میں نے کام رکھے ہیں ان کو مختلف جماعتوں میں منتشر کر رہاہوں - لازمہ طریق مرید کے ذمہ فرمایا کہ طالب کو اپنے شیخ کے سامنے اپنی رائے کو بالکل فنا کردینا چاہئے - دو چیزیں لازمہ طریق ہیں اتباع سنت اور اتباع شیخ جب یہ حالت مرید کی نہ ہو کہ اگر شیخ جان بھی مانگے تو بھی دریغ نہ کرے تب تک کچھ لطف بیعت کا نہیں - حضرت والا کا ادب بزرگان فرمایا کہ الحمد للہ میں نے اپنے بزرگوں کے ساتھ کبھی ظاہرا یا باطنا اختلاف نہیں کیا اور ہر طرح ادب ملحوظ رکھا حالانکہ مجھ کو سینکڑوں احتملات سوجھتے تھے لیکن میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ ہم کیا جانیں اور اگر کبھی کوئی بات سمجھ میں نہ بھی آئی تب بھی دل کو یہ کہہ کر سمجھالیا کہ یہ کیا ضرور ہے کہ کوئی بات بھی بلا سمجھے نہ رہے سو اوقعی طالب تحقیق کو پیشتر تقلید ہی ضروری ہے بعد کو بہ برکت تقلید کے تحقیق کا درجہ بھی حاصل ہوجاتا ہے ترتیب یہی ہے دیکھئے اگر کوئی بچہ اپنے استاد کی تقلید