ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
ہمارا مذہب ہے کہ اگر جولاہی مل جاوے تو وہی سہی مرد کو تو ایک عورت چاہئے اس وقت اس کا پڑھنا کیوں برباد کیا - جن بزرگوں پر ہم ناز ہے اکثر ان کے گھروں میں کنیزیں تھیں کوئی فارس سے آئی ہوئی تھی کوئی حبش کی تھی - چنانچہ جب یہاں مسلمان آئے تو کیا سب عورتیں ان کے ساتھ آئی تھیں - ف - اس سے معلوم ہوا کہ حضرت والا کی نظر ہمیشہ حقیقت پر رہتی ہے - حقیقت شناسی خواجہ صاحب کے دریافت کرنے پر فرمایا کہ یعنی وہ ہے جو قواعد موسیقی کے موافق قصدا ہو کالتغنی منع کیا گیا - قرآن مجید اچھی آواز سے پڑھنا گانا نہیں ہے - ف :- اس سے بھی حقیقت شناسی ظاہر ہے - اپنا بار کسی پر نہ ڈالنا دہلی کے جلسہ میں جانے لئے یا حضرت تیار تھے فرمایا کہ سب لوگ مولانا ( حضرت داعی ) ہی کے ذمہ جاپڑیں گے اس کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ کھانا یہاں سے تیار کرا کر لے چلیں اور وہاں سے پہنچ کر مولانا سے اجازت لیں - ف - اس سے بھی ایذاء مسلم سے سخت حذر ثابت ہوا - وقت فہم : فرمایا کہ شریعت پر پورا عمل نہ کرسکنے کی وجہ ہے کہ اس کے احکام آسان زیادہ ہیں - اس لئے ان پر عمل دشوار ہے - اس سے بھی حضرت والا کی وقت فہم و حقیقت شناسی ظاہر ہے - سہولت پسندی فرمایا کہ جب میں کسی سے کام لیتا ہوں تو مجھے اس خیال رہتا ہے کہ کام آنے والے کو آسانی ہو - سہولت پسندی ظاہر ہوئی - احسان نہ لینا رعایت مخاطب ایک شخص کچھ بھوٹیں اور لیمو اور آم ہدیہ لایا حضرت والا نے فرمایا تم غریب آدمی ہو اور ہمیشہ کچھ نہ کچھ لے آتے کرو مجھے یہ فائدہ ہوگا کہ بلا تلاش کے عمدہ چیز جایا کرے گی -