ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 79 ) حضرت کے تمام اصول اور قواعد کا منشا ء ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میرے تمام اصول اور قواعد کا منشاء دوسروں کی اور اپنی اصلاح ہے اور یہ کہ طرفین کو راحت رہے باقی ان صول اور قواعد سے حکومت کرنا مقصود نہیں اور مجھ کو ان اصول پر فخر اور ناز ہے بلکہ ہر وقت ڈرتا رہتا ہوں اور برابر اپنی اصلاح کی فکر میں بھی لگادیتا ہوں الحمد للہ میری نیت نفسانیت کی بالکل نہیں ہوتی اسی کا اثر ہوتا ہے محض اصلاح مقصود ہوتی ہے اور بدون اس طرز کے جس کا نام اصلاح ہے اس کا ہونا مشکل ہے - ( ملفوظ 80 ) حکایت حضرت شاہ عبد القدوس صاحب گنگوہی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ شاہ محمد غوث گوالیری نے موکلات کو تابع کیا تھا ایک بار ان کو حکم دیا کہ شاہ عبد القدوس صاحب قدس سرہ گنگوہی کو یا اس سلسلہ کے اور کوئی بزرگ تھے ان کو یہاں لے آؤ موکل پہنچے حضرت شیخ مشغول تھے موکلوں پر ہیبت طاری ہوگئی شیخ نے دفعتہ دیکھا تو کچھ اشخاص نہایت قوی ہیکل کھڑے ہیں دریافت فرمایا کہ کون عرخ کیا ہم مؤکل ہیں پوچھا کیسے آئے عرخ کیا کہ شاہ محمد غوث گوالیری نے بھیجا ہے وہ زیارت کے مشاق ہیں اگر ارشاد ہو بہت آرام سے حضرت کو وہاں پہنچادیں - فرمایا کہ ان کو ہی لے آؤ وہ موکل واپس گئے اور شاہ محمد غوث گوالیری کو لے کر چلے انہوں نے کہا بھی کہ تم تو میرے بردار ہو کہنے لگے کہ اوروں کے مقابلہ میں باقی شیخ کے مقابلہ میں ہم ان کے حکم بردار ہیں غرض ان کو لیکر گنگوہ حاضر ہوگئے شیخ نے بہت ملامت کی کہ یہ کیا واہیبات مشغلہ ہے انہوں نے اسی مجلس میں توبہ کی اور حضرت شیخ سے بیعت ہوئے ہماورے حضرت حاجی صاحت رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک کولاہہ آیا کہ میری لڑکی پر اللہ بخش کا خلل ہے آپ چلئے فرمایا کہ میں عامل نہیں ہوں اس نے بہت اصرار کیا آپ تشریف لے گئے اس نے سلام کیا