ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
ہے بات یہ ہے ذکر اللہ سے باطن کی تعمیر ہوتی ہے اور ظاہر پر یہ اثر پڑتا ہے کہ اس کی زینت کا اہتمام نہیں رہتا - ( ملفوظ 86 ) قلت باران کا سبب ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آج کل بارش کی بڑی کمی ہوگئی اب تو نہر و غیرہ کا انتظام بھی ہے پہلے تو مدار ہی زراعت کا بارش پر تھا اس وقت کمی نہ تھی فرمایا کہ کمی کی وجہ تو تم خود بیان کررہے ہو پہلے خدا پر بھروسہ خدا پر نظر تھی اور اب نہر اور ندی پر ہے اور بعض اہل تجربہ نے یہ بیان کیا ہے کہ جب سے باغات کٹ گئے اور کم ہوگئے اس وقت سے بارش کم ہوگئی قانون قدرت یہ ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے حق تعالیٰ اس کے اسباب زیادہ پیدا فرماتے ہیں چنانچہ بن میں بارش زیادہ ہوتی ہے شاداب پہاڑوں میں کثرت سے بارش ہوتی ہے وہاں بھی درخت خود درکثرت سے ہیں اور ایک سبب قلت باراں کا کثرت معصیت بھی ہے اس سے بھی بچنا چاہئے - 26 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم سہ شنبہ ( ملفوظ 87 ) اسلام کی عجیب جامع تعلیم ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک شخص نے مجھ سے دریافت کیا تھا اگر تمہاری حکومت ہوجائے تو انگریزوں کے ساتھ کیا برتاؤ کرو میں نے کہا کہ محکوم بنا کر رکھیں کیونکہ جب خدا نے حکومت دی تو محکوم ہی بنا کر رکھیں گے مگر ساتھ ہی اس کے نہایت راحت اور آرام سے رکھا جائے گا اس لئے کہ انہوں نے ہمیں آرام پینچایا ہے اسلام کی بھی تعلیم ہے اور اسلام جیسی تعلیم تو دنیا کے کسی مذہب میں نہیں مل سکتی اس لئے کہ یہ خدائی تعلیم ہے اس میں غیر مسلموں تک کے حقوق مقرر کئے گئے حتی کہ عین قتال کے وقت حکم ہے کہ اگر کوئی کافر کلمہ پڑھ لے تو اس پے سے تلوار ہٹا لو گویہ بھی شبہ ہو کہ دل سے نہیں