ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
بھی نہایت اچھی طرح سمجھ میں آجاتی ہے اور کوڑ مغذ بد فہم کی سمجھ میں موٹی سے موٹی بھی نہیں آتی بعضے لوگ یہاں کوئی حالت لیکر آتے ہیں اور سیدھی بات ہے کہ گھر سے کوئی خیال ضرور دل میں لیکر چلے تھے وہ آکر کہہ دینا چاہئے چلو چھٹی ہوئی مگر اب یہ ہوتا ہے یہاں آکر اس میں تکلف کے حاشیے لگاتے ہیں - سیدھی اور صاف بات کو الجھاتے ہیں میں اس کی تہ تک پہنچتا چاہتا ہوں یہ کنارے کنارے لئے پھرتے ہیں بس اسی میں لڑائی ہوتی ہے جھگڑا پڑتا ہے الٹ پلٹ ہوتے ہیں پھر وہ قصہ ہوجاتا ہے کہ جیسے جال میں کوئی شکار پھنس جائے تو جتنا تڑپتا ہے اسی قدر زیادہ الجھتا اور پھنستا ہے - اسی طرح یہ لوگ جس قدر ہوشیار ہلتے ہیں اور چالاکی اختیار کرتے ہیں اسی قدر حماقت کا اظہار ہوتا ہے - ( ملفوظ 22 9 شیخ کامل کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس راہ میں بدون راہبر اور شیخ کامل کے سر پر ہوئے قدم رکھنا خطرہ سے خالی نہیں اس راہ میں بعض حالات اور واقعات ایسے پیش آتے ہیں کہ اگر تحقیق سے کام نہ لیا جائے تو سارا معاملہ ہی درہم برہم ہوجائے اس لئے ضرورت ہے کہ سر پر کوئی ہو اور وہ اس ضیق سے نکالے اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں یار باید راہ تنہا مرد بے قلاؤذ اندریک صحرا مرد ( ملفوظ 23 ) رہبر کامل کے اتباع کی ضرورت ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یوں تو آپ مجھ سے بھی بہتر سمجھنے والے ہیں مگر اس طریق کی بدون کسی کے ہاتھ میں ہاتھ دئے اور اپنے حالات پیش کئے اور اس کا اتباع کئے ہوئے منزل مقصود تک پہنچنا مشکل ہی ہے اس کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں