ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
مانتی دیکھئے یہاں نوبت پہنچتی ہوئی ہے - ( ملفوظ 444 ) اصلاح کا کام بہت نازک ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اصلاح کا کام بڑا ہی نازل ہے اس میں ضرورت ہے شیخ کامل کی کیونکہ بدون مہارت فن نہ یہ خود تشخیص کرسکتا ہے اور نہ مریض کو شفاء ہوسکتی ہے طبیب جسمنانی کی طرح ہوگا مریض کا اللہ ہی حافظ ہے آج کل بزرگوں سے جو بیعت ہوتے ہیں تو محض بزرگ بننے کے لئے مگر یہ چیز جدا ہے اور اصلاح کا فن جدا ہے بزرگی ولایت سب آسان لیکن انسانیت آدمیت کا پیدا ہونا مشکل مولوی ظفر احمد حضرت مولانا خلیل احمد حاصب سے بیعت ہیں ایک روز انہوں نے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا عرض کیا کہ حضرت دعاء فرماویں کہ میں صاحب نسبت ہو جاؤں حضرت نے فرمایا کہ صاحب نسبت تو تم ہو مگر اصلاح کراؤ اور وہ اپنے ماموں سے ( میں مراد ہوں ) تو یہ چیز ہی جدا ہے اس ہی لئے میں کہا کرتا ہوں کہ اگر بزرگی ولایت کی تلاش ہے تو کہیں اور جاؤ دو چار ہی دن میں سب کچھ ہو جاؤ گے اور اگر انسانیت آدمیت لیتا ہے اور انسان بننا ہے تو میرے پاس آؤ یہاں تو نسانیت آدمیت تقسیم ہوتی ہے اسی کو ایک شاعر نے لکھا ہے اس نے تو ذرا سخت لکھا ہے اس طرح - زاہد شدی و شیخ شدی داشمند ایں جملہ شدی دلے مسلمان نہ شدی اس میں یہ جملہ سخت ہے ولے مسلمان نہ شدی میں نے اس کو اس طرح بدل دیا ہے - زاہد شدی و شیخ شدی دانش مند ایں جملہ شدی و لیکن انسان نہ شدی