ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
کی جو شان ہندوستان میں ہے وہ ممالک اسلامیہ میں بھی نہیں اور اپنے بزرگوں سے بھی ایسا ہی سنا جنہوں نے دوسرے ممالک دیکھے ہیں شاید یہ وجہ ہو کہ وہاں پر تو مسلمان بے فکر ہیں کہ حکومت اسلامی ہے وہ ہر بات کی ذمہ دار ہے اس ہی لئے وہاں کے علماء بھی بے فکر اور عوام مسلمان بھی بے فکر اور ہندوسات میں حکومت اسلامی تو ہے نہیں عوام ہو یا علمائ سب دین کی ذمہ داری اپنے اوپر سمجھتے ہیں - واللہ اعلم - ( ملفوظ 324 ) اعلاء السنن کا عزم اشاعت ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے اپنے بزرگوں کی دعاء کی برکت سے با وجود بے سرو سامانی کے یہاں پر جس قدر کام ہو رہا ہے دوسری جگہ سامان ہونے پر بھی اتنا کام نہیں ہورہا اور یہ میں فخر کی راہ سے نہیں کہہ رہا بلکہ اللہ کی ایک نعمت اور رحمت سمجھ کر اس کا اظہار کر رہا ہوں - نہ یہاں پر ترغیب ہے نہ ترہیب اور پھر جس چیز کو جی چاہتا ہے حق تعالی پورا فرمادیتے ہیں یہ ان کا فضل ہی تو ہے کہ کام سب برابر ہو رہے ہیں - اب اعلاء السنن کی بعضی جلدیں چپھوانے کا ارادہ ہے تخینہ جو کیا گیا تو کچھ کم و بیش غالبا چار ہزار روپیہ کا صرف بیٹھے گا - امید ہے ان کی ذات سے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ کام بھی ہورا ہوجائے گا - یہ اعلا ء السنن مذہب احناف کی نصرت میں لکھی گئی ہے اس سے پہلے ایسی کتاب اس ترتیب سے نہیں لکھی گئی حق تعالیٰ اس کو نافع فرمائیں - 15 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم شنبہ ( ملفوظ 325 ) بلا ضرورت مصافحہ پر تنبیہ ایک صاحب کئی یوم سے خانقاہ میں مقیم تھے انہوں نے مجلس خاص میں آکر بیٹھنے کے وقت حضرت والا سے مصافحہ کیا - اس پر حضرت نے مواخذہ