ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
ضروری خدمت بفضلہ تعالیٰ کرسکتا ہوں لیکن اس طریق میں نفع کے لئے شرط اعظم مناسبت ہے تو اب دیکھنا یہ ہے کہ ان صاحب کو مناسبت کس سے ہے تو ظاہر ہے کہ آپ حضرات میں تو باہم مناسبت ہے کیونکہ آپ بھی خادم قوم ہیں اور یہ بھی خادم قوم اور میں نادم قوم ہوں کہ قوم کی کوئی خدمت نہیں کی غرض مدار مناسبت پر پے باقی کامل نہ آپ نہ میں مگر ان کی خدمت دونوں کرسکتے ہیں بس یہ ہے کچا چھٹا اور ہماورے بزرگوں کا یہی مذاق تھا کہ ان میں نہ مصنوعی تواضع تھی نہ تکبر تھا خصوص حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں یہ صفت خاص شان کی تھی حتی کہ اپنے کمالات بھی بیان فرمایا کرتے تھے اور اپنے نقائص بھی - ( ملفوظ 64 ) آج کل تواضع بصورت تکبر ہوتی ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ کبھی تواضع بھی بصورت ' تکبر ہوتی ہے بعض لوگ اس ئے تواضع کرتے ہیں کہ لوگوں کی نظروں میں ممدوح ہوجائیں سو اس نیت سے تواضع اختیار کرنا یہ بھی تکبر ہے ایسے ہی اشتبابات کت سبب اس راہ میں راہبر کی سخت ضرورت ہے اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - یار باید راہ را تنہا مرد بے قلاؤز اندریں صحرا مرد جب اسیا رہبر مل جاوے تو تم اپنا کل کچا چھٹا اس کے سامنے کہہ دو اور وہ جو کہے اس کا تباع کرو اسی کو مولانا فرماتے ہیں - قال رابگدر مرد حال شو پیش مردے کاملے پامان شو اور یہ طریقہ اگر خلوص سے بھی اختیار نہ کرو بطور امتحان ہی کے کر کے دیکھو لو - اسی کو فرماتے ہیں -