ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
کوئی کام کرنے کا طریقہ نہیں - اب حکومت ہی کی جماعتوں کو دیکھ لیا جائے پولیس اپنی خدمت پر ہے فوج اپنی خدمت پئ دفتری لوگ اپنے کام پر غرض ہر جماعت اپنے اپنے کام میں مشغول ہے اگر سب سرحد ہی پر پہنچ جائیں توا ندرون ملک کا کیا انتظام ہو اور اگر سرحد کے لوگ دفتروں میں آکر گھس جائیں تو بیرون ملک کا کیا انتظم ہو - سب گذ مڈ ہو جاوے کوئی کام بھی ہو سکے ایسے ہی ایک شخص مکان بنایا چاہتا ہے اور وہ یہ چاہے کہ سب کرنے والے ایک ہی کام پر لگ جائیں تو کیسے مکان تیار ہوسکتا ہے مثلا معمار ہے مزدرو ہے لوہار ہے بڑھئی ہے تو اگر سب کے سب لکڑی ہی چیزنے لگیں تو اور کام کون کرے گا علی ہذا اسی طرھ سب کو سمجھ لیا جائے دوسرے یہ کہ ایک کا کام دوسرا اطمینان کے ساتھ کر بھی نہیں سکتا - اب معمار لوہار کا کام آسانی کے ساتھ کس طرھ کرسکتا ہے بڑھئے کا کام مزدور کیسے کرسکتا ہے خلاصہ یہ ہے کہ ایک ہی کام پر اگر سب جمع ہو جائیں تب کام بھی نہیں ہوسکتا اور ایک اکم دوسرا بھی نہیں کرسکتا جب یہ بات ہے تو یہ ان علاء کاکیسے خیال ہے کہ سب جماعتیں مسلمانوں کی ایک ہی طرف متوجہ ہو کر ایک کام پر لگ جائیں جو حجروں کے نادر ہیں ان کو حجروں میں رہنے دو اسن سے دعاء کا کام لو مدارس میں ہیں ان کو پڑھنے پڑھانے میں ،شغول رہنے دو تاکہ آئندہ کے لئے مسئلہ مسائل بتلا نیوالی جماعت تیار ہو جو استفتے کا کام کر رہے ہیں ان سے وہی کام لو جو جماعت تبلیغ کرنے والی ہے اس کو تبلیغ کرنے دو کام کام کے طریقہ سے کرو یہ گذ مڈ کیسی اس طرح سے تو کوئی کام بھی نہ ہوگا - ( ملفوظ 451 ) بعض کفار معاصر پر غیظ و غضب کا سبب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض کفار پر تو مجھ کو بہت ہی غلیظ ہے ان کی وجہ سے مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچا اور ہزاروں مسلمانوں کی جانیں تلف ہوئیں ہجرت کا سبق پڑھایا شدھی کا مسئلہ سکھلایا مسلمانوں کو عرب چلے جانے