ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
نہیں ہوسکتا اور مناسبت مجھ کو تم سے نہیں ہوسکتی ان صاحب نے اپنی غلطی کی معافی چاہتے ہوئے عرض کیا کہ مجھ کو مصلح کا نام بتلادیا جائے حضرت والا نے ایک پرچہ پر مصلح کا پورا پتہ لکھ کردیا اور فرمایا کہ اب معاملہ یکسو ہونے سے قلب ایک دم صاف ہوگیا تما کلفت جو ان سے پہنچی تھی بحمد اللہ زائل ہوگی اس لئے کہ اس میں انہوں نے عقل سے کام لیا یہ ہے میری حالت جس پر مجھ کو بدنام کیا جاتا ہے - ( ملفوظ 63 ) حقیقی راحت ذکر اللہ میں ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بدون ذکر اللہ کے حقیقی راحت میسر نہیں ہوسکتی اور یہی وجہ ہے اور میں اس پر قسم بھی کھا سکتا ہوں کہ اہل اللہ کے برابر کسی کو راحت نہیں مل سکتی ان کو وہ دولت عطافرمائی گئی ہے کہ دوسروں کو نصیب نہیں گو ظاہری تکالیف میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ اور دوسرے برابر ہیں مگر ان کے دل سے پوچھو کہ ان کو اس میں بھی کیسی راحت ہے مدار راحت کا قلب ہے اور قلب میں ان کے پریشانی نہیں اس لئے وہ بزمان حال یہ کہتے ہیں نا خوش تو خوش بود بزجان من دل فدائے یار دل رنجان من (ملفوظ 63 ) ہر کام کے اصول ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ کو بدنام کرنے اور مجھ پر تہمت لگانے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ مجھ کو اپنے مذاق کے تابع بنانا چاہتے ہیں لیکن میں ان کو اپنے مذاق کا تابع بنانا نہیں چاہتا بلکہ اصول صیححہ کا تابع بنانا چاہتا ہوں اور خود بھی اصول صیححہ کا تابع رہتا ہوں - لوگ اس کو تشدد سمجھتے ہیں پھر فرمایا کہ میرے اس طرز میں بھی ایک بڑا نفع ہے وہ یہ کہ فہیم لوگ تو مجھ سے تعلق رکھتے ہیں اور بدفہم تعلق نہیں رکھتے اس سے راحت ملتی ہے اور ضروری کام بھی