ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 94 ) شام کرم اور شان احسان ایک صاحب کے سلسلہ گفتگو میں حضرت والا نے جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ شان کرم اور شان احسان مسلمانوں کا حصہ ہے ان کے مسخر کرنے کا طریقہ صرف یہی ہے کہ ان کے ساتھ احسان کیا جائے ان کو دبانے سے تو ان میں اور اشغال پیدا ہوتا ہے - ( ملفوظ 95 ) مدرسہ میں ماموں زاد بھائی کو ملازم نہ رکھنے کا سبب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں جس زمانہ میں کانپور میں تھا میرے ایک عزیز ماموں زاد بھائی جو فتح پور ہسوہ میں پڑھاتے تھے فارسی کے استاد تھے کانپور میں ملنے آیا کرتے تھے ان کی قابلیت کی وجہ سے مدرسہ والوں نے چاہا کہ ان کو مدرسہ میں رکھ لیا جائے میں نے کہا کہ نہ بھائی میں پسند نہیں کرتا کیونکہ غیروں کے ساتھ تو اگر رعایت کروں تو کسی کو کچھ شکایت نہیں اور اس کو احسان سمجھا جاتا ہے اگر مواخذہ کرون تو ان کو ناگواری نہیں ہوتی مگر آپس والوں کے ساتھ ہر قسم کے معاملات باعث مفسدہ ہوتے ہیں - ( ملفوظ 96 ) اہل اسلام کا تقدس ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ دوسرے مذاہب کے مقتدا بھی اکثر مقدس نہیں ہوتے صرف صورت ہی کا تقدس نظر آتا ہے اور الحمد اللہ اہل اسلام میں دعوی اتنا نہیں تقدس کا جس قدر حق تعالیٰ نے ان کو تقدس عطا فرما رکھا ہے یہ سب خدا کی طرف سے ہے - ( ملفوظ 97 ) اللہ تعالیٰ شانہ کے بے شمار احسانات ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ خدا کی نعمتیں بے حد اور بیشمار ہیں وان