ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
عمل کرنا ہے اس کو عملی جامہ پہناؤ اس صورت میں نہ جلسوں کی ضرورت ہوگی نہ جاویں گے اور نہ ضرورت ہوگی فلوس کی ہاں خلوص کی ضرورت ہوگی - محض زبانی عمدار آمد سے کچھ نہیں ہوتا ہے اب تک جو کچھ کیا اس کا ثمرہ دیکھ لیا - تجربہ کرچکے مشاہدہ ہوچکا اب تو ہوش سے کام لو یہ بھی معلوم کرلیا کہ نرے جوش سے کام نہیں چل سکتا کام کی باتیں کرو بیکار باتوں میں کیا رکھا ہے - پر دیکھو کہ چند ہی روز میں کا یا پلٹ ہوجائیگی - ( ملفوظ 218 ) ننگ و ناموس کا علاج ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بہت سے نیک کاموں سے آدمی ننگ و نا موس کی وجہ سے باز رہتا ہے خصوص بڑے لوگ اس میں زیادہ مبتلا ہیں اکثر چھوٹ لوگ اس کی پرواہ بھی نہیں کرتے اس ننگ وناموس کا اگر کوئی علاج ہے تو وہ صرف خدا وند جل جلالہ سے عشق اور محبت ہے اس لئے کہ عاشق ہی کی یہ شان ہوتی ہے کہ وہ ننگ و ناموس کی ذرا برا بر پروا نہیں کرتا - عاشق کبھی بدنامیں سے نہ ڈریگا اور بزمان حال یہ کہے گا - گر چہ بدنامی ست نزد عاقلاں ما نمی خواھیم ننگ و نام را اور اس ننگ و ناموس کے پیھچے بہت سوں کا بیٹا ہی غرق ہوگیا دین اور ایمان تک سے محرومی ہوگئی - کمبخت ایسے ہی خسران اور ٹوٹے کی چیز ہے اس کی بدولت دین اور دنیا دونوں خراب اور برباد ہوجاتے ہیں ہاں عشق اور محبت بیشک ایسی چیز ہے کہ ننگ و ناموس کو فنا کردیتی ہے اگر حق تعالیٰ سے محبت پیدا ہوجاوے تو یہ سب بالائے طاق رکھا رہتا ہے اور اس محبت کے پیدا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اہل محبت کی صحبت اختیار کرے ان کی تعلیم پر عمل کرے پھر اس میں انقیاد اور اعتماد کی ضرورت ہوگی -