ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
شہرت ہوگئی کہ ڈپٹی صاحب آریہ ہوگئے - ایک صاحب مسلمان بھاگے ہوئے بھائی مرحوم کے پاس آئے کہ سیکرٹر صاھب اپ کو معلوم بھی ہے کہ ڈپٹی شہرت ہوگئی کہ ڈپتی صاحب آریہ ہوگئے - ایک صاحب مسلمان بھاگے ہوئے بھائی مرحوم کے پاس آئے کہ سیکر ٹری صاحب آپ کو معلوم بھی ہے کہ ڈپٹی صاحب آریہ ہوگئے بھائی مرحوم بڑے ذہین اور خوش مزاج تھے - نہایت متانت سے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو تمہارا کیا حرج ہوا ایسا بد فہم تو اسلام سے جس قدر جلد نکل جائے بہتر ہے - ایسا شخص تو ننگ اسلام ہے اسلام کو ایسوں کی ضرورت نہیں اور بھائی مرحوم نے جوش میں اکر یہ بھی کہا کہ تم کو دوسروں کی کیا فکر پڑی تم خود تو مسلمان ہو جاؤ اور اگر تمام بریلی میں ایک مسلمان بھی ہوتا تو سارے بریلی کے کافر مسلمان ہوجاتے کہا کہ کی بریلی میں کوئی مسلمان نہیں - فلاں مولوی خان صاھب بھی مسلمان نہیں - بھائی مرحوم نے کہا کہ میرے نزدیک تو جیسا مسلمان ہونا چاہئے ایسے مسلمان وہ بھی نہیں اس شخص کو تو یہ جواب دے دیا مگر دوسرے وقت بھائی مرحوم جاکر ان ڈپٹی صاحب سے ملے اور اس کا ذکر کیا کہ اس واقعہ کی کیا حقیقت ہے - سنا ہے آپ آریہ ہونے والے ہیں - ڈپٹی صاحب بولے کہ کون حرام زادہ کہتا ہے - بھائی مرحوم نے کہا تمام حلال زادے بریلی کے یہی کہہ رہے ہیں - کہنے لگے کہ کیا کہوں آریہ پنڈتوں کی دعوت کرنے کی مجھ سے غلطی ہوگئی - یہ بلا اس سے سر پڑی اور بھائی مرحوم سے مشورہ کیا کہ اب میں کیا کرو﷽ بڑی بد نامی ہوئی مجھ کو اس کی کیا خبر تھی - بھائی مرحوم نے کہا کہآریہ پنڈتوں کی دعوت کر کے آریہ مشہور ہوئے - اب مولویوں کی دعوت کر کے مسلمان مشہور ہوجاؤ - چنانچہ ایسا ہی کیا گیا مولویوں کا مجمع کر کے توبہ کا اعلان کیا تب شہرت بند ہوئی - ( ملفوظ 393 ) اصل مذہب تعلق مع الحق ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مسلمان کا اصل مذہب تو تعلق مع الحق ہے - اسی تعلق سے اس کا اسی پر بھروسہ ہوتا ہے اور یہی کامیابی کی جڑ ہے - محمد ابن قاسم نے جس وقت ہندوستان پر چڑھائی کی تو راجاؤں کی متعدد بیٹیاں جو