ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
تو جن لوگوں کو اللہ سے محبت اور عشق نہیں جس کی علامت یہ ہے کہ اتباع سے بھاگتے ہیں وہ ان اونٹ جانوروں سے بھی کم درجہ میں ہیں - ( ملفوظ 469 ) بے فکری کا علاج ممکن ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل کے علماء اور مشائخ نے عوام کے اخلاق خراب اور برباد کئے یہ بے فکری لوگوں میں اسی وجہ سے کہ کوئی روک ٹوک نہیں کرتا اور گو بد فہمی کا علاج تو کوئی نہیں کرسکتا اس لئے کہ غیر اختیاری ہے مگر بے فکری کا علاج تو ہوسکتا ہے اس لئے کہ یہ اختیاری ہے سو اس پر بھی کوئی توجہ نہیں کرتا - ( ملفوظ 470 ) اس رام میں قدم رکھنے کے بعد خلاف طبع امور برداشت کرنے کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس راہ میں قدم رکھنا اور پھر خلاف طبع کا برداشت نہ کرنا عجیب ہے کوئی شخص ایک مر دار کیتا بازاری عورت سے محبت کا دعوی کرتا ہے وہ کیا کچھ ناذ دکھلاتی ہے اور کیسی کیسی تکلفیں دیتی ہے مگر یہ سب کو سہتا ہے بر داشت کرتا ہے مجنوں ہی کو دیکھا لیا جائے جس کے قصے گلی کوچوں میں پڑھتے پھرتے ہیں تو کیا حق تعالیٰ کی محبت لیلیٰ کی محبت سے بھی کم ہوگئی - عشق مولیٰ کے کم از لیلیٰ بود گوئے گستن بہراو اولےٰ بود اور جب برداشت نہیں تو کہا تھا کس نے کہ تو اس راہ میں قدم رکھ دعوی ہی کیوں کیا تھا اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - ت بیک ذخمے گریزانی زعشق تو بجز نامے چہ میدانی زعشق اور فرماتے ہیں -