ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
لئے زیادہ خفا ہیں - عام لوگ جس طرح پہلے بھکائے میں آجاتے تھے الل کا شکر ہے کہ اب وہ بات نہیں رہی - یوں تو بد فہم بد عقل لوگ ہر زمانے میں رہے اور ہیں لیکن سمجھدار اب پھندوں میں نہیں آسکتے - مرغے انڈے حلوے مانڈے سب ختم ہوگئے تو کیا برا بھلا بھی نہ کہہ لیں - خصوص یہ بدعتی تو مجھ سے بے حد خفا ہیں ان کو ہی زیادہ نقصان پہنچا - آئے دن ایک نئی بات اور اعتراضات لیکر کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن تاڑنے والے تاڑ لیتے ہیں کہ حقیقت اس کی ہے کیا - ( ملفوظ 320 ) بڑھاپے کی ظبی خاصیت ایک صاحب نے عرض کیا کہ کیا حضرت بوڑھاپے میں کسی کا خوف نہیں رہتا - فرمایا کہ مومن کے قلب میں تو ہمیشہ ایک ہی کا خوف رہتا ہے - چاہئے جوانی ہو یا بوڑھاپا ہو اور وہ حق تعالیٰ کی ذات ہے - باقی بوڑھاپے میں خصوصیت کی ساتھ طبعا بھی دوسروں کا خوف کم ہوجاتا ہے اور اس کے متعلق بھائی اکبر علی مرحوم نے عجیب بات کہی تھی جو میرے ذہن میں بھی کبھی نہیں آئی تھی وہ یہ کہ بڑھاپے میں طبعی خاصیت ہے کہ اس پر کسی کا رعب نہیں ہوتا نہ اثر ہوتا ہے - اس کو سب بچے نظر آتے ہیں اور اس کا سب پر اثر ہوتا ہے - بھائی مرحوم تھے بڑے ذہین ذہانت ہی سے جذبات کی پہچان ہوسکتی ہے - بات کام کی کہی واقعی بوڑھاپے کا یہ اثر ضرور ہے - ( ملفوظ 321 ) انتظامی بات ایک شخص نے سوال کیا کہ حضرت نے چماروں کے کنویں سے پانی پی لیا - فرمایا توبہ کرلو اور آئندہ ایسا مت کرنا جب وہ شخص چلاگیا فرمایا کہ میں نے اس لئے کہا کہ تاکہ دل میں اس کا رکاوٹ رہے آگے نہ بڑھے نفرت پیدا ہو - حضرت مولانا شاہ عبد العزیز صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص لایا گیا مع اپنے کنبہ کے وہ خانساماں تھا اس نے انگریزی کی بچی ہوئی چایئے پی لی تھی اس