ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
میں ان کی نکیل ہے یعنی لیڈروں وہی پھسل گئے انہوں نے بھی اس کا وظیفہ رٹا اور ان کے ساتھ مل کر ان کے ہم خیال مولویوں نے اس کی ہرحالت بات کو قرآن و حدیث سے ثابت کرنا شروع کردیا ھتے کہ جے مبعنی فتح کے ہوگیا یہ دین ہے اللہ بچائے ھب غرض سامنے آجاتی ہے پھر ثابت قدم رہنا بڑا ہی مشکل ہے اللہ کا جن پر فضل تھا وہ تو ان خرافات سے محفوظ رہے حق تعالیٰ مسلمانوں کو فہم سلیم اور عقل کامل عطاء فرمائیں - 12 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم چہار شنبہ ( ملفوظ 286 ) علم حقیقی بڑی نعمت ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ علم بھی خدا داد عطاء ہے اور اس علم سے مراد علم حقیقی ہے اللہ تعالیٰ جس کو بھی یہ علم حقیقی فرمادیں بڑی دولت ہے بڑی نعمت ہے اور وہ اس علم ظاہری مکتمسب کے بھلا دینے کے بعد عطاء ہوتا ہے جس کی یہ شان ہے - بینی اندر خود علوم انیباء بے کتاب و بے معید و اوستا اور بھلانے سے مراد اس کے دعوے کا ترک کردینا - ( ملفوظ 287 ) علم بڑی نعمت ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ علم ظاہر کیا کچھ کم نعمت ہے یہ بھی بڑی نعمت ہے ظاہر ہے کہ تمام احکام شرعیہ اسی پر موقوف ہیں اور یہ آج کل کے علوم معاش جن کو علوم کہا جاتا ہے یہ تو صنعتیں ہیں علوم نہیں نہ ان کو علوم کہنا جائز ہے علوم سے تو کبھی کسی غیر مسلما اقوام کو مناسبت نہیں ہوئی علوم سے مناسبت تو ہر زماہ میں مسلمانوں ہی کو رہی اور اب بھی یہی بات ہے ایک صاحب نے عرض کیا کہ زمانہ قریب میں ہندوستان میں جیسے علماء