ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
ہے شجاعت اور قوت بھی جوش و خروش بھی ہے حمیت اسلام غیرت اسلام بھی ہے ساتھ ہی میں سکون اور صبر ہے اگر نہیں تو محض اجتماعی حالت نہیں اس کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں کچھ بھی نہیں اللہ کے بندہ بڑے بڑے کونوں میں پڑے ہیں اس وقت بھی مسلمان ایسے گرے یوے نہیں جیسا کہ سمجھ لیا گیا ہے - ( ملفوظ 489 ) اصول صیححہ عجیب چیز ہے ' ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اصول صیححہ عجیب چیز ہے اس کو جو بھی اختیار کرے گا راحت پائے گا اس میں مسلم اور غیر مسلم کی کوئی قید نہیں جیسے ایک سڑک اعظم ہے جو پختہ ہے دونوں طرف سایہ دار درخت کھڑے ہیں اب اس پر بھی چلے گا راحت اور آرام پائے گا اس میں شیخ سید مسلم غیر مسلم کی کوئی قید نہیں ان اصول میں سے ایک یہ ہے جو میں کہا کرتا ہوں کہ جوش کے ماتحت کوئی کام نہیں کرنا چاہئے ہوش کے ماتحت کام کرنا چاہئے ہاں جوش سے اعانت تو ضرور ہوتی ہے لیکن کافی نہیں اس جوش کی بالکل ایسی مثال ہے کہ جیسے انجن کو خوب گرم کردیا جائے کھڑا ہوا پھوں پھاں کرتا رہے گا اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا اب ضرورت ہے ہوش کی کہ کل کو گہمایا جائے اب راستہ قطع کر سکتا ہے اسی طرھ جوش اعانت تو کرسکتا ہے مگر کافی نہیں - اسی سلسلہ میں ایک مولوی صاحب عرض کیا کہ حضرت بعض نے تمنا تو کی ہے جوش کی فرمایا کہ جی ہاں تمنا تو کی ہے مگر اہتمام نہیں عرض کیا کہ کیا جوش کی دعا بھی کرسکتے ہیں فرمایا کہ کر سکتے ہیں جائز ہے کیونکہ اس میں بھی ایک بات ہے وہ یہ کہ بدون جوش کے کام میں دشواری ضرور ہوتی ہے لیکن یہ بھی کوئی ضرر نہیں اول تو اسنان مشقت ہی کے لیے پیدا ہوا ہے اور مقشت پر اجر کا بھی وعدہ ہے -