ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
اور تحقیق ہے تو لا حول پڑھ دی - ( ملفوظ 237 ) بعض آدمی بہت ذہین ہوتے ہیں ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بعضے آدمی بڑے ذہین ہوتے ہیں ایک مولوی صاحب میرے دوست ہیں بڑے ذہین ہیں ان سے ایک بدعتی نے کہا ہے آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر ولادت کے وقت قیام سے منع کرتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم سے منع کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تم غلط کہتے ہو ہم آپ کی تعظیم سے منع نہیں کرتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی بے تعظمیی سے منع کرتے ہیں کیونکہ جب حضور کا ذکر تو کھڑے ہو کر کرتے ہو اور اللہ کا ذکر بیٹھ کر تو ذکر اللہ کی بے تعظمیں ہوئی - البتہ اگر اللہ کے ذکر کے وقت بھی کھڑے ہوجایا کرو ہم پھر ذکر رسول کے وقت کھڑے ہوئے سے بھی منع کریں گے اس کا کوئی جواب نہ بن پڑا خیر یہ تو مولوی صاحب تھے ذہانت کی بات کہنا تعجب نہیں ایک عامی شخص لوہار نے ایک غیر مقلد مولوی صاحب سے پوچھا کہ سورہ فاتحہ اگر نماز میں نہ پڑھے تو نماز ہوگی یا نہیں کہا کہ نہیں ہوگی دریافت کیا کہ جو نماز کو قصدا ترک کرے کہا کہ وہ کافر کہا کہ جب جب فاتحہ نہ پڑھی تو قصدا نماز کو ترک کیا تو کافر ہوگیا اور آپ کہتے ہیں کہ کافر نہیں ہوا کوئی جواب نہ بن پڑا - 4 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم سہ شنبہ ( ملفوظ 238 ) عوام کی چالاکی کا علاج ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل عجیب مذاق ہو رہا ہے بعج لوگ چھپا ہوا پورا رسالہ بھیج دیتے ہیں کہ اس کا جواب لکھ دو اب اگر لکھا جائے تو اتنی فرصت کہاں - اگر نہیں لکھتا ہوں تو کہیں گے کہ پھر یہ ملا اپنا فرض بھی ادا نہین کرتے - اللہ تعالیٰ نے ایک جواب ذہن میں ڈال دیا - میں یہی لکھد دیتا ہوں وہ یہ