ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
معارض ہے سلف کی تفسیر سے حق اور سلف کی تفسیر کو باطل سمجھتے ہیں اس لئے وہ تفسیر بالرای کی فرد ہے اور علماء سلف تو بڑی چیز ہیں اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے قلب میں تو عام علماء کا حتی کہ غیر مقلدین علماء کا بھی جو واقع میں علماء کہلائے جانے کے قابل ہیں ادب ہے اور ادب ہی کیوجہ سے اللہ تعالیی میری مدد فرماتے ہیں بے ادب کو حقیقت تک کبھی راہ نہیں ملتا میں نے ان معترض کے ساتھ ضروری چیز میں تو موافقت کی جیسا میرا مذاق ہے کہ حق بات کوبچہ سے بھی قبول کرلیتا ہوں یعنی میں نے پہلے تفسیر کے متن میں متاخرین کی تفسیر کو لیا تھا اور عاشیہ میں سلف کی تفسیر کو مگر ان کے مشورہ سے میں نے اس کا عکس کردیا - اب آگے انہوں نے زیادتی شروع کی کہ خلف کی تفسیر کا بالکل ابطال اور نفی کی جاوے سو چونکہ ان میں تضلیل اور تجہیل تھی ایک مقبول جماعت کی اس لئے میں نے اس میں ان کی موافقت نہیں کی اور اس کی مزید تحقیق میں رسالہ لکھنا پڑا مگر وہ راضی نہیں ہوئے - ( ملفوظ 10 ) تحریک خلافت میں عدم شرکت کا سبب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جس زائد کام میں دوسرے کی مدد کی ضرورت ہو اس کو کرنے کو جی نہیں چاہتا اس لئے کہ ساتھ ہوجانے والوں سے یہ امید نہیں کہ اخر تک عہد پورا بھی کریں گے علاوہ شرعی اصول اور احکام کے معاوصہ کے کہ یہ تو اصل بناء تھی یہی میری عدم شرکت خلافت کی ای وجہ یہ بھی تھی جس سے میں تحریک خلافت میں شرکت نہیں کرسکا مجھ لو لوگوں کی حالت کا اندازہ ہے تجربہ ہے میں تجربات اور مشاہدات کو کسے مٹادوں میں رات دن دیکھتا ہوں کہ اگر چھوٹے سے چھوٹا کام کسی کے سپرد کردیتا ہوں تو بیٹھا انتظار کرتا ہوں اور جس کے سپرد کیا گیا ہے اس کو پروا بھی نہیں ہوتی - اس قدر پستی ونات لوگوں میں آگئی ہے جس کے یہ آثار ہیں کہ ایک کام کی ضرورت تو اس وقت ہے مگر ان کو چار دن تو مشورہ ہی کے لئے چاہئیں پھر بعد مشورہ