ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
24 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم دو شنبہ ( ملفوظ 457 ) ہر جگہ کی آب وہوا کا اثر جدا ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مکہ میں جو خاندانی اصل عرب ہیں وہ نہایت خلیق ہیں مگر زیادہ تر مکہ میں سندھی ہندی مبگالی لوگ آباد ہیں بخلاف مدینہ منورہ کے کہ وہاں پر باہر کے لوگ کم ہیں نیز ہر جگہ کی آپ وہوا کا اثر بھی جدا ہوتا ہے - ( ملفوظ 458 ) فنا کی طریق کا پہلا قدم ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ طریق میں قدم رکھنے سے بھی فنا کی ضرورت ہے لیکن اگر قدم رکھنے کے بعد بھی فناء کی شان نہ ہوئی تو محروم ہے غرض یہاں فناء ہی کے بعد کچھ ملتا ہے - ( ملفوظ 459 ) حضرت حیکم الامت کو غیر ضروری قصوں سے وحشت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ہم لوگ کام ہی کیا کر رہے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں جس کو ظاہر اور مشتہر کیا جائے میں تو بحمد اللہ نہ صراحتہ نہ اشارۃ نہ دوسرے اگر کچھ ہوتا بھی تو پابندی تو آزادی کے خلاف اور بدون پابندی کے قابل ذکر نہیں اور اصل اثر اس طریق کا غیر ضروریات سے آزاد رہنا ہے چنانچہ اس آزادی ہی کے سبب جب زمانہ تحریکات میں خانقاہ خالی کرانے کا واقعہ پیش آیا تحریکات سے میری علحدگی کے سبب اہل تحریک کو جوش اٹھا کہ خانقاۃ خالی کرائی جائے سفر سے واپس آنے کے بعد میرے کانوں میں پڑا کہ یہ تجویز ہے میں نے