ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 151 ) آج کے لیڑد عاقل نہیں اکل ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہ لیڈر قومی ہمدردی کا صرف سبق گاتے پھرتے ہیں مگر دلوں میں ہمدردی کا نام نہیں محض زبان ہی تل محدود ہے ہزاروں مسلمانوں کو گولی کی نذر کرادیا جس سے ہزاروں بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوگئیں اور لاکھوں روپیہ قوم کا برباد کرادیا اور پھر بھی صبر نہیں اب مجالس کفر یہ میں شرکت کی جارہی ہے جو حقیقت میں غٰر مسلموں کی خالص مذہبی تحریک ہے اور طرفہ تماشا یہ ہے کہ اس میں بعض مولوی بھی شریک ہیں اس سے بے چارے عوام مسلمان دھوکا کھاتے اور پھنستے ہیں یہ سب ایک طاغوت کی چالاکیاں اور مکاریاں ہیں سمجھ لیا ہے مسلمانوں کو آگے رکھنا چاہئے اس میں اس نے دو مصلحتیں سمجھیں ہیں ایک تو یہ کہ مسلمان جو شیلی قوم ہے مرے گی دوسرے ان سے گورنمنٹ بدگمان اور بد ظن ہوگی اپنی قوم کو عدم تشدد کی ڈھال میں لے لیا مگر مسلمان اس پر قادر نہیں یہ جوش میں آجاتے ہیں اس سے گولی کی نذر ہو جاتے ہیں بعض وقت تو ان لوگوں کی عقلوں پر بڑا ہپی افسوس ہوتا ہے یہ لوگ کیا خال کام کریں گے جن کو اتنی بھی خبر نہیں کہ ایک معمولی دشمن ہی کی چال کو سمجھ لیں میں تو کہا کرتا ہوں یہ عاقل نہیں آکل ہیں عقل کی ایک بات نہیں اکل کی فکر ہے آخر ان کی عقلیں گئیں کہاں - مسلمانوں کو کفار کی اغراض کا تختہ مشق بنایا جاتا ہے اور با وجود تجربات و مشاہدات کے پھر نہیں سمجھتے اور نہ عقل سے کام لیتے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ عقل سے کورے ہیں یہ اغراض دنیا بھی بری ہی چیز ہیں جب یہ سامنے آجاتی ہیں سب کچھ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے کچھ پتہ نہیں رہتا - ( ملفوظ 152 ) حضرت حیکم الامت کی تواضع ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہاں تو سب بڑے میاں کی دعاؤں کی