ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 227 ) بڑے کام بڑے مقامات پر ہو رہے ہیں ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بڑے بڑے کام اور بڑے جہگوں میں ہورہے ہیں میں نے تو چھوٹے چھوٹے کام لے لئے ہیں یہی ہو جایا کریں - غنیمت ہے اور یہ وہ کام ہیں جن کو کوئی اور نہیں کرہا - میں نے یہاں درس و تدریس کو بڑھایا نہیں اس لئے کہ مدرسہ دیوبند مدرسہ سہارنپور موجود ہے اور وہاں یہ کام بہت بڑے پیمانہ ہو رہا ہے - اسی لئے میں یہاں کا نصاب محدود کردیا ہے وہ چھاپ بھی دیا گیا ہے مگر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ با وجود بے سرو سامانی کے بعض کام یہاں اس درجہ کا ہورہا ہے کہ با سامانوں کے یہاں نہین ہو رہا - یہاں پر نہ چندہ ہے نہ طلب ہے اور پھر حق تعالیٰ اپنے فضل سے کام چلا رہے ہیں یہ سب اپنے بزرگوں کی دعا کی برکت ہے اور یہ ہی دعا ایک چیز ہے جو میرے پاس ہے ورنہ جو میری حالت ہے اور جیسے میرے اعمال ہیں ان کو میں ہی خوب جانتا ہوں - ( ملفوظ 128 ) سید الطائفہ حضرت حاجی صاحب کیا البیلی شان ایک سلسلسہ گفتگو میں فرمایا کہ کہ آجکل حب دنیا اکثر مشائخ اور علماء تک میں پائی جاتی ہے اور یہ چیز بحمد اللہ اپنے بزرگوں میں نہ تھی - مکہ معظمہ میں ایک ترکی شیخ تھے خلیل پاشاہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے سب جگہ کے علماء کو دیکھا مگر جیسے ہندوستان کے علماء ہیں ایسے اور کہیں کے علماء نہیں میں نے پوچھا کہ آپ نے ان میں کیا بات دیکھی انہوں نے ایک عجیب بات کہی کہ ہندوستان کے علماء میں حب دنیا نہیں دیکھی اور یہ بات الحمد اللہ ہے بھی کہ ان کے اکثر میں حب دنیا نہیں اللہ کا شکر ہے - پھر میں نے یہ بھی پوچھا خلیل پاشاہ سے کہ آپ ہندوستان کے کن علماء سے ملے ہیں - انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحب رحمتہ اللہ علیہ حضرت مولانا گنگوہی رحمتہ اللہ علیہ سے - میں نے