ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
گنوارے سمجھ بد عقل بد فہم چھوٹا آدمی ہوں - میں تمہاری باتوں کو کہان سمجھ سکتا ہوں - جاؤ چلو اٹھو یہاں سے جو تمہاری بات سمجھ سکے اس سے کام لو - میں تمہاری خدمت کرنے اکا اہل نہیں ہوں - عرض کیا کہ اوپر اثر کا تعویذ دیدو فرمایا کہ اب کہاں سے یہ اب معلوم ہوگئی کہ وہ بات جو میں نے پہلے کہی تھی وہ ادھوری تھی اور کہتا یہ تھا کہ میں پوری بات کہہ چکا تم لوگ جیسے ہو میں خوب سمجھتا ہوں تمہاری نبضیں میں خوب پہنچانتا ہوں ا اب ہوگیا دماغ درست ہونے لگی آمد ورنہ آورد سے بھی سے بھی کام نہ چلتا تھا اچھا اس وقت جاؤ آدھ گھنٹہ کے بعد اگر پوری بات کہنا تب تعویز ملے گا وہاں تو اس کو اوپر چمٹ رہا ہے تو مجھ کو اوپرے اثر کی طرح چمٹا اب ایک تعویز مجھ کو اپنے لئے کرنا چاہئے وہ شخص مجلس سے اٹھ کر چلا گیا فرمایا دور کا رہنے والا شخص ہے مجھ کو تو اس کا بھی قلق اور افسوس ہوتا ہے کہ یہ ناکام واپس گیا اور اصلاح بھی ضروری چیز ہے اس کی یہ تدبیر کی گئی کہ آدھے گھنٹہ کے بعد کام بھی ہو جائے گا اور اب آئندہ بھولے گا بھی نہیں ہمیشہ یاد رکھے گا کہ پوری بات کہنی چاہئے اگر اسی وقت تعویز دے دہتا تو سمجھتا کہ پیروں کے یہاں تو ایسی باتیں ہوا ہی کرتی ہیں سبق حاصل نہ ہوتا - ( ملفوظ 374 ) خدمت لینے کے لئے سلیقہ کی ضرورت ایک شخص نے آکر متوحشانہ لہجپ میں کھڑے کھڑے عرض کیا کہ ایک گنڈا بنا سیجئے یہ کہہ کر خاموش ہوگیا فرمایا کہ میاں بیٹھ کر پوری بات کہو گھبرائے ہوئے اور بد حواس کیوں ہو کیا چور کر کے بھاگے ہو یہ کوئی طریقہ ہے کسی سے خدمت لینے کا - اب جو لوگ یہاں پر موجود ہیں وہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ تیسرا واقعہ ہے اب بتلائے کہ جس کو ہر وقت ایسے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہو وہ کہاں تک صبر کرے اور کہاں تک اس میں تغیر نہ ہو خدا معلوم بد فہمی کا کوئی خاص مدرسہ ہے جس میں یہ لوگ تعلیم پا پا کر آتے ہیں یا سارے بد فہم میرے ہی حصہ میں آگئے ہیں کہ خوب اچھی طرح مجھ کو بدنام کرائیں اب اگر مجھ کو اور