ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
شیخ عالم الغیب نہیں ہوتا : شیخ کو لوگوں کے خفیہ حالات کا علم ہونا ضروری نہیں بطور کرامت کبھی ہوجاوے تو اور بات ہے - یہ بڑا جال ہے جس میں اکثر متصنع شیخ بھانستے ہیں - کوئی پوشیدہ بات بیان کردی اور رجوعات ہونے لگی - خود جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے حرم محترم کے واقعہ افک کا علم کئی دن تک نہ ہوا - پھر وحی سے معلوم ہوا - مرید بھی اسی کو بڑا کمال سمجھتے ہیں حالانکہ ایک جوگی اور مال بھی کرتا ہے - صحابہ رضی اللہ عنہم کا برتاؤ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یہ نہ تھا - ایک عیب سے کسی کو ہمہ عیب نہ کردینا چاہئے : کسی کو ایک عیب کی وجہ ہمہ عیب نہ کردینا چاہئے - علی گڑھ والوں میں ہزاروں کو تایہاں سہی مگر ان کا وہ وصف بھی بیان فرمایا جس میں ان کو دوسروں سے امتیاز حاصل ہے عیب ہے جملہ بگفتی ہنرش نیز بگوان فوائد کے علاوہ جو کچھ تحقیقات علمی اس وقعہ میں ہیں اظہر من الشمس ہیں - مجلس ششم ( 6 ) راقم نے پوچھا کہ جامع مسجد تھانہ بھون کی امامت جناب والا کے سپرد کیونکہ ہوئی حالانکہ جناب والا کی عادت قدیمی کے خلاف ہے - امام قدیم کہاں گئے فرمایا میں تو ان قصوں سے ہمیشہ الگ رہتا ہوں مگر واقعہ یہ ہوا کہ حافظ عصمت اللہ صاحب ساکن محلہ ریتی تھانہ بھون نے خواب دیکھا کہ جناب مولانا فتھ محمد مرحوم مجھ ( حضرت والا سے ) سے خطاب کر کے فرماتے ہیں کیوں جی یہ کیا عادت ہے کہ کسی کو امامت کے لئے کھڑا کر دیتے ہو - تم جمعہ کی نماز کیوں نہیں پڑھایا کرتے - ٰیہ خواب مجھ سے بیان کیا تو میں نے کہا کسی سے بیان نہ کرو لوگ کہیں گے ان کو امامت کا شوق ہوا - اس کے یہ پرواز اٹھائے جاتے ہیں - اس خواب کا تو کچھ زیادہ خیال نہیں کیا گیا مگر اس کے بعد شبیر علی نے خواب دیکھا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف رکھتے ہیں اور فرماتے ہیں یہ کیا بات ہے