ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
( 29 ) 6 ذیقعدہ 1356 ھ مطابق 9 جنوری 1938 ء اعلان حقیقت کہاں ہیں کہاں مقتدایان دہر ؟ کہاں ہیں کہاں پیشوایان دہر ؟ کہاں ہیں کہاں سروبستان علم ؟ کہاں ہیں کہا مظہر شان علم ؟ کہاں ہیں کہاں عارفان جہان ؟ کہاں ہیں کہاں نکتہ دن جہان ؟ مشائخ کہاں ہیں ؟ اکابر کہاں ؟ محدث کہاں ہیں ؟ مفسر کہاں ؟ کہاں ہیں کہاں وہ سراپا وقار ؟ شریعت کا جن پر ہے دارو مدار کہاں ہیں کہا صوفیان کرام ؟ طریقت میں جن کا ہے اعلیٰ مقام کہاں جان نثاران اسلام ہیں ؟ کہاں میگساران اسلام ہیں ؟ کدھر ہیں کدھر مرشدان طریق ؟ کدھر ہیں کرھد روح و جان طریق ؟ پر ستار وحدت کدھر ہیں کدھر ؟ طلبگار رحمت کدھر ہیں کدھر ؟ ہیں اصحاب صدق و صفا کس طرف ؟ زمانے کے ہیں رہمنا کس طرف ؟ کہاں مخزن خلق و ایثار ہیں ؟ کہاں قوم کے ناز برادر ہیں ؟ غنیمت ہے وہ اب بھی آئیں یہاں محبت سے تشریف لائیں یہاں نمونہ صحابہ کا موجود ہے یہاں سامنے راہ مقصدو ہے یہاں نور عرفان ہے جلوہ فگن یہ تھانہ بھون ہے تھانہ بھون شریعت یہاں ہے طریقت یہاں ہے اصلاح و رشد و ہدایت یہاں نہیں ہے یہاں رحمتوں کا شمار سدا رہتی ہے اس چمن میں بہار یہاں نائب مصطفیی کا ہے راج نہیں ہے یہاں ذکر رسم و رواج یہاں شرک و بدعت ہو ممکن نہیں خلاف شریعت ہو ممکن نہیں نہ کوئی مقرب نہ کوئی مشیر یہاں شاد ہیں سب غریب وا میر یہاں کس کا پندار کس کا غرور ہے ایک اتباع شریعت ضرور