ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
ایک مولوی صاحب ک خواب پر یقین کر کے معصیت میں پڑنا : بہت سے پڑھے لکھے بھی اس میں غلطی کرتے ہیں - ایک مولوی صاحب کا قصہ ہے کہ ان کا خواب ہمیشہ سچا ہوتا تھا - ان کے باپ نے ایک جگہ ان کی منگنی کی - انہوں خواب میں دیکھا کہ کوئی اس لڑکی والوں کو کہتا ہے کہ پیچھے ہٹ جاؤ ا نھوں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ یہاں رشتہ نہ کرنا چاہئے - اور صاف انکار کردیا باپ کو یہ حرکت سخت ناگوار ہوئی مگر انہوںنے ایک نہیں مانی اور کہا میرا خواب کبھی جھوٹ نہیں امر غیبی کے سامنے میں کسی کی نہیں سنتا اور واقعہ ایک شخص سے بیان کیا اس نے کہا حکم شرعی یہ ہے کہ ایسے خوابوں سے حقوق والدین ( سے گریز ) جائز نہیں اور اگر اس خواب کو سچا بھی کہا جائے تو اس کی کیا دلیل ہے کہ یہ امر ہے - ممکن ہے اخبار ہو یعنی واقعہ منکشف ہوا کہ یہ رشتہ نہیں ہوگا چناچنہ ایسا ہی ظہور میں آیا - تمہیں چاہئے تھا کہ امر والدین سے انکار نہ کرتے اس گناہ سئ بچ جاتے پھر واقع یہی ہوتا کہ یہ رشتہ نہ ہوتا - ایک شخص کا خواب کی بنا پر اپنی بی بی پر شبہ کرنا : ایسے ہی ایک شخص نے احقر سے کہا کہ میری بیوی نہایت پارسا اور نیک ہے مگر میں نے ایک خواب دیکھا ہے جب سے مجھے اس کی طرف سے اشتباہ ہوگیا ہے وہ یہ ہے کہ گویا میں باہر سے گھر میں آیا تو دیکتا ہوں کہ دروازہ میں ہو بے پردہ کھڑی ہے اور باہر جانا چاہتی ہے میں نے اسے ڈانٹا مگر نہ مانی - میں نے اس کے جوتہ پھینک کر مارا مگر جب بھی نہ مانی اور باہر نکل گئی - میں سخت حیران ہوں کہ اب اس کو رکھوں یا طلاق دے دوں - احقر نے کہا حدیث میں آیا ہے - النساء حبالۃ الشیطان ( عورتیں شیطان کی ڈور ہیں ) ذریعہ کا ذ و ذریعہ کی شکل میں خواب میں نظر اجانا کچھ مستعبد نہیں جبکہ معافی کی بھی صورت نظر آجاتی ہے - لہذا وہ عورت جو دروازہ میں نظر آئی شیطان تھا - گھر میں نہ جاسکا باہر چلاگیا - معلوم ہوا کہ تمہارے گھر میں بحمد اللہ شیطان کا ذرا بھی دخل نہیں حتیٰ کہ غلطی سے تم نے اس کو داخل کرنا چہا جب نہ ہوسکا ثابت ہوا کہ تمہاری بیوی بہت محصنہ ہے ہرگززبان سے کوئی کلمہ بدنہ نکالنا ورنہ قذف محصنہ کا گناہ ہوگ جو اکبر کبائر ہے نہ دل میں ایسا خیال کرنا -