ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
بسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیا مجالس الحکمت معروف بہ اربیعن مصطفائی ( کہ جزوے ازحسن العزیز ست ) بعد حمد و صلٰوۃ کے بندہ نا چیز محمد مصطفیٰ بجنوری مقیم میرٹھ محلہ کرم عرض پیرا ہے کہ خوبی قسمت سے اس حقیر کو بعد تمنا ئے بسیار قدوۃ السالکین زہدۃ المحققن حکیم الامۃ حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی مد اللہ ظلہم العالی کی حضوری میں ایک مہنیہ کچھ دن قیام کا موقع ملا گیا - آج دنیا کو معلوم ہے کہ بحمد اللہ جیسا عملی مشغلہ حضرت ممدوح کے یہاں ہے کم کہیں نظیر مل سکتی ہے اور جو فیوض حضرت والا کی ذات سے جاری ہیں کم کہیں پائے جاتے ہیں - حق تعالیٰ نے آپ کی ذات بابرکات کو حکیم لامۃ ہی نہیں بلکہ سراپا حکمت بنایا ہے - بیشک و شبہ حضور والا کے حرکات و سکنات ؛ چلنا اور پھر ہنسنا اور بولنا ' سونا اور جاگنا سب اس آیت کے مصداق ہیں ان صلوتی و نسکی و محیائی و مماتی للہ رب العالمین حسن اتفاق