ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
آواز نہ سنی - اور میرے نزدیک اس کے علاوہ نفس کا ایک اور کید بھی ہے وہ یہ کہ خفی میں اس کا یہ مطلب ہے کہ اگر کسی روز نہ اٹھے تب بھی کسی کو شبہ نہ ہو کیونکہ ذکر خفی کیا کرتے ہیں اور جہر میں پردہ فاش ہوتا ہے کہ ہو حق ختم ہوگئی اس لئے بھی خفی کو ترجیح دیتے ہیں - روزہ دار کس وقت غسل ( 53 ) بتاریخ مذکور ایک صاحب کا خط آیا اس میں لکھا تھا کہ صائم کو ظہیرہ میں غسل نہایت مضر ہے - تشنگی کی شدت و حدت ہوتی ہے اور دن پورا کرنا مشکل ہوتا ہے البتہ قبیل از غروب آرام دہ وراحت رساں ہوتا ہے اور طبیعت کو شگتہ و تازہ کردیتا ہے میرا ذاتی تجربہ ہے خط کو پڑھ کر فرمایا کہ میں اس سے پہلے بھی منع کیا کرتا تھا اب یہ بھی اپنا تجربہ لکھ رہے ہیں - عبادات محض رہنمائے حق کیلئے مشروع ہیں ( 54 ) بتاریخ مذکور فرمایا بعض مدعیان صلوٰۃ و صوم کی حکمتیں حفظ صحت جسم و سلامت بدن و بقاء تندرستی بیان کرتے ہیں مجھے ایسی حکمتوں اور مصلحتوں کے بیان سے شرم آتی ہے اس کے تو یہ معنی ہوئے کہ گویا طاعات مصالح دنیویہ کے لئے مقرر ہیں - نعوذ باللہ طاعات محض رضائے حق کے لئے موضوع ہیں اور عامل کے لئے بھی طاعت خالصہ وہی ہے جس میں کوئی دینوی غرض نہ ہو اور جب طاعت میں مصلحت دنیویہ کی آمیزش ہوگی طاعات خالصہ نہیں رہے گی - گم شدہ آدمی کا مسئلہ ( 55 ) بتاریخ مذکور - ایک مسئلہ آیا تھا کہ ایک شخص مفقود ہے اس کا کیا حکم ہے - فرمایا کہ میں جواب میں لکھ دیا کہ ہمارے نزدیک مفقود کی عمر جب نوے سال کو پہنچ جائے تب اس کو میت کا حکم دیا جاتا ہے اور امام شافعی و مالک صاحب کے نزدیک چار سال کے بعد - اوع بسبب ضرورت علماء سے احناف اس پر فتویٰ بھی دیتے ہیں لیکن اس کے واسطے قضا قاضی مسلم شرط ہے - خود رائے سے جائز نہیں - اور یہ مسئلہ بھی ہے کہ سلطنت غیر مسلم میں حاکم مسلم بااختیار بمنزلہ قاضی ہے بس تم لوگ گورنمنٹ سے درخواست کرو کہ وہ اس مسئلہ کی